مئی 15 2020: (جنرل رپورٹر) آج سندھ اور پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا- بازاراور مارکٹس بند رہیں گی- غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہو گی
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں حسب اعلان جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا- بازار اور مارکٹس مکمل طور پر بند رہیں گے- صرف اشیائے خوردو نوش کی دکانیں شام 5 بجے تک کھلیں گی- دودھ دہی کی دکانوں کو بھی استثناء حاصل رہے گا- غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہو گی
زرائع کے مطابق تمام پرائیوٹ دفاتر بھی بند رہیں گے- ڈبل سواری سمیت کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہو گی
صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ پولیس کے زرائع کے مطابق جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے اور غیر ضروری نکلنے والوں سے باز پرس کی جائے گی
پنجاب میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ایس او پیز پر خصوصی طور پر عمل درآمد کروایا جائے گا جبکہ صوبہ سندھ نے نماز جمعہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے- اسی اثناء میں یوم علی کی مناسبت سے کسی قسم کے جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی ہے- قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے
یہ سلسلہ جمعہ ہفتہ اور اتوار تک رہے گا
یاد رہے کہ وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے دوران جمعہ ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد کروایا جائے گا- شہریوں کو مشکلات سے بچنے کے لئے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی گئی ہے
سندھ میں آج صبح سے سہہ پہر تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہو گا- سبزی اور اشیائے خورد و نوش سمیت میڈیکل اسٹورز بھی بند رہیں گے- ضروری اشیاء کی دکانیں بھی سندھ میں تین بجے کے بعد کھلیں گی- سندھ میں صبح سے سہہ پہر تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن کی وجہ نماز جمعہ کے اجتماعات ہیں جن پر حکومت سندھ نے پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ پنجاب میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے
سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق اگلے تین دن ہو گا اس کے بعد سوموار سے لاک ڈاؤن میں حسب معمول نرمی ہو گی– ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بازار اور دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی
دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں کئی چھوٹی بڑی دکانیں اور مارکٹس بند کرنے کی اطلاعات ہیں