اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات کم، نئے ٹیکسز کی بھرمار کا خدشہ

فرحین عباس by فرحین عباس
جون 11, 2024
in سیاست کی خبریں, قومی نیوز, مالیات, معیشت کی خبریں
budget

آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں مزید نئے ٹیکسز بھی عائد کیے جائیں گے۔

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے دو دن قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مسسل چھ بار شرح سود کو 22 فیصد تک برقرار رکھنے کے بعد شرح سود میں بالآخر ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد کے ایس ای ہینڈرڈ انڈیکس 501پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 73252 پوائنٹ پر بند ہوا۔

اس حوالے سے مانیٹری پالیسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ سے شرح سود کم کی گئی ہے، جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 20اعشاریہ5فیصد پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سالانہ پلان کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ 13ویں 5سالہ منصوبے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ معاشی ترقی کا ہدف اوسطاً 5اعشاریہ ایک فیصد رکھا گیا ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں پیسہ ایسے وقت میں رکھا گیا ہے جب آئی ایم ایف ترقیاتی بجٹ میں کمی کا مطالبہ کررہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی ایم ایف کا اس پر کیا ردعمل ہوگا؟

آئی ایم ایف مذاکرات میں جانے سے قبل حکومت نے سابقہ ٹیکس چھوٹ برقرار رکھتے ہوئے ٹیکس اہداف میں اضافہ کیا ہے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف 12ہزار9سو ارب روپے رکھا جائے گا جو پہلے کی نسبت 40فیصد زیادہ ہے یعنی عوام کو مزید 40فیصد ٹیکس زائد ادا کرنا ہوگا مذکورہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے کی جیبوں سے نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، امریکی عہدہ مسترد کر دیا، اور بھارت کی غلطی پر تشویش کا اظہار کیا

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم لیوی پر فی لیٹر 20 روپے اضافہ کرسکتی ہے۔

آئندہ مالی سال میں فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے، سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً 550ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔
اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھاکر 19 فیصد کرنے کے ساتھ 100 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

ان اقدامات کے علاوہ حکومت کمرشل امپورٹرز پر عائد ڈیوٹی کو مزید ایک فیصد بڑھانے سے 50 ارب رپے اکھٹے کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

پاکستان یہ تمام اقدامات آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام کے حصول کیلیے کررہا ہے لیکن تاحال مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ کسی بھی حکومت کو اپنے محاصل کو بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں ٹیکس لاگو کرنا پڑتا ہے اور اگر اس سے بھی گزارا نہ ہو تو ٹیکس کی شرح کو بڑھانا پڑتا ہے۔ پاکستان کی مجموعی قومی دولت یعنی جی ڈی پی کا محض 10 فی صد سے بھی کم ٹیکس کی مد میں جمع ہو پاتا ہے۔ جس کا بڑا حصہ تنخواہ دار طبقہ ادا کرتا ہے

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایزی پیسہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مکمل طریقہ

ایزی پیسہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مکمل طریقہ

مئی 13, 2025
پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری: گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

مئی 13, 2025
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ

پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ

مئی 13, 2025
ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

مئی 12, 2025
ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایزی پیسہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مکمل طریقہ

ایزی پیسہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مکمل طریقہ

مئی 13, 2025
پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری: گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

مئی 13, 2025
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ

پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ

مئی 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے