پاکستان میں Zong ایک مقبول موبائل نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کے لیے مختلف آسان پیش کرتا ہے۔ ان میں سے ایک مفید سروس Zong Yaari Load ہے جسے عام طور پر Zong بیلنس شیئر بھی کہا جاتا ہے۔ اس سروس کی مدد سے آپ اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ بیلنس فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
Zong بیلنس شیئر کرنے کا طریقہ
اپنے موبائل سے *828# ڈائل کریں۔
اس کے بعد جس نمبر پر بیلنس بھیجنا چاہتے ہیں وہ درج کریں۔
مطلوبہ رقم (مثلاً 50 روپے) درج کریں۔
تصدیق کے لیے “1” کا انتخاب کریں۔
بیلنس کامیابی سے ٹرانسفر ہو جائے گا اور آپ کو ایک کنفرمیشن میسج موصول ہوگا۔
Zong بیلنس ٹرانسفر کی تفصیلات
سروس کی معلومات | تفصیل |
بیلنس ٹرانسفر کا کوڈ | *828# |
بیلنس شیئر کی حد | کم از کم: 10 روپے، زیادہ سے زیادہ: 200 روپے فی ٹرانزیکشن |
فی ٹرانزیکشن چارجز | 5 روپے (ٹیکس سمیت) |
روزانہ کی زیادہ سے زیادہ ٹرانسفرز | 5 مرتبہ |
بیلنس ٹرانسفر کی سہولت | صرف Zong سے Zong نمبرز کے لیے دستیاب |
Zong سے بیلنس کیسے ریکوئسٹ کریں؟
اگر آپ کے پاس بیلنس ختم ہو گیا ہے تو آپ اپنے دوست یا گھر والوں سے Zong بیلنس ریکوئسٹ بھی کر سکتے ہیں۔
*829# ڈائل کریں۔
طریقہ کار:
*829# ڈائل کریں۔
اس نمبر کا اندراج کریں جس سے بیلنس مانگنا چاہتے ہیں۔
مطلوبہ رقم درج کریں (مثلاً 50 روپے)۔
آپ کا دوست یا عزیز مطلوبہ بیلنس آپ کو بھیج سکے گا۔
زونگ بیلنس شئیر کرنے کی شرائط
بیلنس ٹرانسفر صرف Zong to Zong ممکن ہے۔
فی ٹرانزیکشن 5 روپے چارج کیا جائے گا۔
ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 5 ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں
فی ٹرانزیکشن زیادہ سے زیادہ 200 روپے بھیجے جا سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں : زونگ نمبر چیک کرنے کے طریقے