کیا کسی نے آپ کو WhatsApp پر میسج بھیجا اور پھر اسے ڈیلیٹ کر دیا؟ یہ کبھی کبھار پریشان کن ہوتا ہے اور تجسس پیدا کرتا ہے کہ آخرکار وہ میسج کیا تھا۔ حالانکہ WhatsApp اس کا کوئی آفیشل طریقہ فراہم نہیں کرتالیکن کچھ طریقے اور ٹولز ہیں جن سے آپ یہ میسجز دیکھ سکتے ہیں۔ یہ طریقے زیادہ تر نوٹیفیکیشن ہسٹری تک رسائی حاصل کر کے یا تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کر کے کام کرتے ہیں۔
Notification History کے ذریعے WhatsApp کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز پڑھنا (صرف اینڈرائیڈ)
اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ کے ڈیوائس میں WhatsApp میسجز کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے چاہے وہ بعد میں ڈیلیٹ ہو جائیں۔
اسے چیک کرنے کے لیے یہ طریقے اپنائیں:
اپنے فون کے Settings میں جائیں۔
Notifications تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔
Notification History تلاش کریں (کچھ فونز میں یہ "Advanced Settings” میں ہو سکتا ہے)۔
اگر Use Notification History پہلے سے فعال نہیں ہے تو اسے آن کریں۔
اب جب بھی کوئی میسج بھیجا جائے گا اور پھر ڈیلیٹ کیا جائے گا آپ اسے نوٹیفیکیشن ہسٹری میں چیک کر سکیں گے۔
یہ طریقہ اینڈرائیڈ 11 یا اس کے نئے ورژنز پر سب سے بہتر کام کرتا ہے۔
WhatsApp کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کو تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعے پڑھنا (اینڈرائیڈ)
Play Store پر کئی ایسی ایپس ہیں جو آپ کو ڈیلیٹ کیے گئے میسجزپڑھنے میں مدد دیتی ہیں وہ آپ کے نوٹیفیکیشنز کو محفوظ کر کے کام کرتی ہیں۔
کچھ مشہور ایپس میں شامل ہیں:
Notification History Log
WAMR
Notisave
یہ ایپس آپ کے WhatsApp نوٹیفیکیشنز کو مانیٹر کرتی ہیں۔ جب کوئی میسج بھیجا جاتا ہے ایپ اسے محفوظ کر لیتی ہے۔ چاہے بھیجنے والے نے میسج ڈیلیٹ کر دیا ہو آپ ایپ کھول کر اسے پڑھ سکتے ہیں۔
تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کرنے کے لیے طریقے:
Google Play Store سے ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔
تمام ضروری اجازتیں (خاص طور پر نوٹیفیکیشن تک رسائی) دیں۔
ایپ کھول کر سیٹ اپ کریں۔
جب کوئی میسج ڈیلیٹ کیا جائے، ایپ کھول کر ڈیلیٹ شدہ مواد دیکھیں۔
WhatsApp کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز Siri یا Google Assistant کے ذریعے پڑھنا (آئی فون اور اینڈرائیڈ)
کبھی کبھار اگر آپ جلدی کرتے ہیں تو آپ کا فون اسسٹنٹ (آئی فون کے لیے Siri اینڈرائیڈ کے لیے Google Assistant) آپ کا آخری موصول شدہ میسج پڑھ سکتا ہے چاہے وہ چیٹ سے ڈیلیٹ ہو چکا ہو۔
- آئی فون پر: "Hey Siri, read my last WhatsApp message” کہیں۔
- اینڈرائیڈ پر: "Hey Google, read my last WhatsApp message” کہیں۔
یہ تب کام کرتا ہے جب میسج ابھی تک آپ کے نوٹیفیکیشن میں ہو اور آپ نے WhatsApp نہیں کھولا ہو۔
مزید پڑھیں: