آج کے ڈیجیٹل دور میں ہمیں اکثر مختلف قسم کی فائلز ملتی ہیں جیسے کسی دوست نے کوئی فائل بھیجی ہویا انٹرنیٹ سے کوئی فائل ڈاؤنلوڈ کی ہو۔لیکن جب اسے کھولنے کی کوشش کی جائے تو کمپیوٹر کہتا ہے:
This file type is not supported
یہ پیغام بہت الجھن پیدا کرتا ہے۔ ایسی فائل جس کا فارمیٹ آپ کو نہ سمجھ آئے اسے Unknown File Format کہا جاتا ہے۔
تو سوال یہ ہے:
نامعلوم (Unknown) فائل فارمیٹ کو کیسے کھولا جائے؟
آئیے اس کا آسان حل جانتے ہیں۔
Unknown فائل کے ایکسٹینشن (.xyz) کو پہچانیں
فائل کے آخر میں موجودpdf docx mp4 وغیرہ جیسے لفظ اس کا فارمیٹ ہوتے ہیں جنہیں ایکسٹینشن کہا جاتا ہے۔
مثال:
report.pdf→ PDF فائل
audio.mp3 → MP3 فائل
file.xyz→ نامعلوم فائل
اگر ایکسٹینشن نظر نہیں آرہا:
Windows میں "File name extensions” کو runکریں (File Explorer میں "View” پر جا کر)۔
Unknown فائنل کی گوگل پر ایکسٹینشن تلاش کریں
اگر فائل کی ایکسٹینشن .abc یا .xyz جیسی اجنبی ہو تو اسے گوگل پر سرچ کریں:
.xyz file format open with
اس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ کس قسم کی فائل ہے اور اسے کھولنے کے لیے کون سا سافٹ ویئر چاہیے۔
Universal File Viewer استعمال کریں
ایسے سافٹ ویئر جو کئی اقسام کی فائلیں کھول سکتے ہیں انہیںUniversal File Viewers کہتے ہیں۔ ان میں کچھ مشہور پروگرامز شامل ہیں:
File Viewer Plus (Windows)
FreeFileViewer
Universal Viewer
یہ زیادہ تر فائل فارمیٹس کو پہچان کر خود ہی کھول لیتے ہیں۔
Unknown فائل کو Notepad یا Text Editor میں کھولیں
اگر آپ کے پاس کوئی سافٹ ویئر نہیں اور فائل کھولنی ضروری ہےتو:
Right Click کریں → "Open With” → "Notepad” یا "WordPad”
یہ طریقہ خاص طور پر .log.xml یا .txt جیسے فائلز کے لیے مفید ہوتا ہے۔
کچھ فائلیں کوڈ یا سمبلز کی صورت میں کھلیں گی لیکن کبھی کبھی اہم معلومات پڑھنے کو مل جاتی ہیں۔
Unknown فائل کو آن لائن کنورٹر سے تبدیل کریں
اگر آپ کو نہیں پتہ کہ فائل کیسے کھولنی ہے تو آپ اسے دوسرے فارمیٹ میں تبدیل (Convert) کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس مددگار ہو سکتی ہیں:
بس فائل اپلوڈ کریں مطلوبہ فارمیٹ منتخب کریں (جیسے PDF DOC JPG) اور نئی فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔
اگر فائل کسی انجان بندے یا ویب سائٹ سے آئی ہے اور فارمیٹ بھی عجیب ہے تو اسے ڈائریکٹ نہ کھولیں
کیوں؟ کیونکہ یہ وائرس یا میل ویئر ہو سکتا ہے۔
اسے VirusTotal جیسے ویب سائٹ پر اسکین کریں:
یہ بھی پڑھیں : لیپ ٹاپ کی جنریشن چیک کرنے کا طریقہ