Realme ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی جگہ مضبوط بناتے ہوئے Realme GT 7 Pro کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔ یہ فون ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسٹائل اور اعلیٰ کارکردگی کو ایک ساتھ چاہتے ہیں۔
Realme GT 7 Pro کا ڈیزائن اور ڈسپلے
Realme GT 7 Pro میں 6.78 انچ کا LTPO AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی ریزولوشن 1264 x 2780 پکسلز ہے۔ اس کا ریفریش ریٹ 120Hz ہے جو گیمنگ اور ویڈیوز کو ہموار بناتا ہے۔ گوریلا گلاس وکٹس 2 اسکرین کو اسکریچ اور گرنے سے محفوظ بناتا ہے۔ فون کا خم دار (curved edge) ڈیزائن اسے ایک پریمیم لک دیتا ہے۔

Realme GT 7 Pro کیمرہ فیچرز 50
اس فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے:
مین کیمرا: 50MP، OIS اور PDAF کے ساتھ
ٹیلی فوٹو کیمرا: 50MP، 3x آپٹیکل زوم
الٹرا وائڈ لینز: 8MP
ویڈیو فیچرز میں 4K@60fps اور EIS شامل ہے۔ فرنٹ کیمرا بھی 50MP کا ہے جو ہائی ریزولوشن سیلفیز اور ویڈیو کالز کے لیے بہترین ہے۔

Realme GT 7 Pro کی پرفارمنس اور سافٹ ویئر پاور
یہ فون جدید Qualcomm Snapdragon 8 Elite چپ سیٹ (3nm) کے ساتھ آتا ہے جو 24GB RAM اور 1TB اسٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں Android 15 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو Realme UI کے ساتھ مزید بہتر بن جاتا ہے۔ گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور ہیوی ایپس کے لیے یہ ایک پاور ہاؤس ہے۔

Realme GT 7 Pro بیٹری اور فاسٹ چارجنگ 120W کی زبردست پاور
فون میں 6500mAh کی طاقتور بیٹری موجود ہے جو ایک دن سے زیادہ چلتی ہے۔ 120W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ چند منٹوں میں فون چارج ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
Realme GT 7 Pro کی کنیکٹیویٹی اور دیگر فیچرز
ڈوئل سم سپورٹ
5G، Wi-Fi 7، Bluetooth 5.4
GPS، NFC، IR Blaster
USB Type-C
اسٹیرئو اسپیکرز، ہائی ریز آڈیو
انڈر ڈسپلے الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر
اضافی فیچرز میں اسمارٹ سائیڈ بار، فنگر پرنٹ سے ایپ شارٹ کٹ، ورچوئل ریم ایکسپینشن اور ڈاکیومنٹ ویوور شامل ہیں۔
Realme GT 7 Pro پاکستان میں قیمت 24GB RAM اور 1TB اسٹوریج
Realme GT 7 Pro کی پاکستان میں تصدیق شدہ قیمت درج ذیل ہے:
قیمت: ₨198,999
یہ قیمت 24GB RAM اور 1TB اسٹوریج والے ماڈل کے لیے ہے جو اپنی کلاس میں ایک زبردست آپشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Infinix نے GT 30 Pro اور Xpad GT گیمنگ ٹیبلیٹ متعارف کروا دیے