آج کے ڈیجیٹل دور میں اردو زبان میں کمپیوٹر پر کام کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے خاص طور پر طلباء، اساتذہ اور دیگر پروفیشنلز کو۔
MS Word چونکہ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ورڈ پروسسیر ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم جانیں کہ
MS Word میں اردو کیسے لکھی جا سکتی ہے؟
ایم ایس ورڈ میں اردو لکھنے کا طریقہ
اردو کی بورڈ انسٹال کریں
MS Word میں اردو لکھنے کے لیے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال کریں۔
Windows 10 یا 11 میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کا طریقہ:
Start Menu میں جائیں اور Settings کھولیں۔
Time & Language پر کلک کریں۔
بائیں جانب سے Language کو منتخب کریں۔
Preferred languages میں Add a language پر کلک کریں۔
سرچ بار میں Urdu لکھیں اور Urdu (Pakistan) کو منتخب کریں۔
انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد اردو کی بورڈ دستیاب ہوگا۔
اردو کی بورڈ ایکٹیویٹ کریں
اسکرین کے نیچے ٹاسک بار میں موجود زبان کے آئیکن (ENG وغیرہ) پر کلک کریں۔
وہاں سے Urdu کو منتخب کریں یا کی بورڈ سے Alt + Shift دبائیں۔
اب آپ اردو میں ٹائپنگ شروع کر سکتے ہیں۔
MS Word میں اردو لکھنا شروع کریں
اب جب اردو کی بورڈ ایکٹیویٹ ہو چکا ہے آپ MS Word کھولیں اور با آسانی اردو لکھ سکتے ہیں۔
اگر اردو الفاظ اُلٹے لکھے جا رہے ہیں یا alignment صحیح نہیں تو
MS Word میں Home ٹیب میں جائیں۔
Paragraph سیکشن میں Right-to-Left Text Direction پر کلک کریں۔
اس سے اردو کا انداز درست ہو جائے گا اور جملے دائیں سے بائیں لکھے جائیں گے
اردو فونٹس کا استعمال
اگر آپ کو اردو کا خوبصورت یا روایتی انداز چاہیے تو آپ اردو فونٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
مشہور اردو فونٹس:
اردو فونٹ انسٹال کرنے کا طریقہ:
فونٹ انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کریں
ڈاؤنلوڈ شدہ .ttf فائل پر Right Click کر کے Install پر کلک کریں۔
MS Word دوبارہ کھولیں اور فونٹ لسٹ میں سے اپنا اردو فونٹ منتخب کریں۔
اگر آپ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں میں لکھنا چاہتے ہیں تو Alt + Shift کا استعمال کر کے زبان تبدیل کریں۔
بہتر اردو لکھنے کے لیے InPage Urdu کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن MS Word میں اردو لکھنا آج کل زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اردو زبان کی تاریخ اور اس کا ماخذ