پاکستان میں HEC Maktab System متعارف کرایا گیا ہے جو طلباء کی ڈگریز، ٹرانسکرپٹس، داخلہ اور گریڈز کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم وجیہہ قمر نے اس کا اعلان کیا۔
ابتدائی طور پر یہ سسٹم 25 پبلک یونیورسٹیوں میں شروع کیا جائے گا اور بعد میں پورے ملک کی پبلک یونیورسٹیوں تک پھیلایا جائے گا۔
ڈیجیٹل سسٹم کے فائدے
Maktab سسٹم سے تعلیمی شفافیت بڑھے گی وقت کی بچت ہوگی اور طلباء کی تعلیمی پیش رفت کو آسانی سے ٹریک کیا جا سکے گا۔ ہر طالب علم کا تعلیمی سفر ایک پورٹل پر مانیٹر کیا جائے گا۔
یہ سسٹم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے محفوظ اور مؤثر طریقے سے چلایا جائے گا۔
شکایات اور نگرانی میں آسانی
طلباء اور والدین اب e-katcheries اور ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے شکایات درج کر سکتے ہیں۔ اس سے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی۔
شروع میں BS پروگرام اور آئندہ توسیع
پہلے مرحلے میں BS پروگرام کے 4,000 طلباء کو فائدہ ہوگا بعد میں دیگر پروگرامز میں بھی شامل کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ، Inter Board Coordination Commission (IBCC) نے بین الاقوامی بورڈ رجسٹریشن کے لیے 24 گھنٹے آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پاکستان کی تعلیمی اصلاحات اور معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔






