کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈینٹٹی کارڈ (CNIC) پاکستان کا سب سے اہم دستاویز ہے جسے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جاری کرتی ہے۔ اس کارڈ پر ضروری ذاتی معلومات درج ہوتی ہیں جن میں والدین کے نام بھی شامل ہیں۔ اگر والد یا والدہ کے نام میں غلطی یا کسی اور وجہ سے نام درست درج نہ ہو تو یہ تعلیمی ریکارڈ، ملازمت، جائیداد کے انتقال اور حتیٰ کہ عدالتوں میں بھی بڑے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ نادرا نے والدین کے نام کی درستگی کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا ہے۔
والدین کا نام درست کروانے کا طریقہ
اگر آپ کو اپنے والد یا والدہ کے نام میں تبدیلی یا درستگی کروانی ہو تو درج ذیل اقدامات کریں:
نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جائیں۔
ٹوکن لیں اپنی باری کا انتظار کریں اور بایومیٹرک تصدیق کروائیں۔
افسر کو غلط نام کے بارے میں آگاہ کریں اور درست نام بمعہ صحیح ہجے فراہم کریں۔
ریکارڈ کے لیے آپ کو نئی تصویر اور دستخط دینے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
افسر آپ کی درخواست نادرا انچارج کے پاس جمع کروائے گا۔
آپ کو سروس فیس (نارمل یا ارجنٹ) ادا کرنی ہوگی جو پروسیسنگ کے وقت کے مطابق مختلف ہوگی۔
درخواست جمع ہونے کے بعد ایک ٹریکنگ سلپ جاری کی جائے گی جس کے ذریعے آپ آن لائن یا نادرا سینٹر سے اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرسکتے ہیں۔
جب درستگی مکمل ہو جائے تو نادرا آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے گا اور آپ نیا کارڈ نادرا آفس سے حاصل کرسکیں گے۔
والدین کے نام کی درستگی کے لیے درکار شرائط
نادرا والدین کے نام کی درستگی کے لیے مخصوص دستاویزات اور بایومیٹرک تصدیق مانگتی ہے:
اگر والدین حیات ہیں:
جس والد یا والدہ کے نام میں درستگی درکار ہے ان کے بایومیٹرکس درکار ہوں گے۔
اگر ایک والد یا والدہ کا نام پہلے سے درست ہے:
ایسے بہن یا بھائی کی فنگر پرنٹ تصدیق درکار ہوگی جس کے CNIC پر والدین کا نام درست درج ہے۔
اگر دونوں والدین وفات پا چکے ہیں:
کم از کم دو بہن بھائیوں کے بایومیٹرکس درکار ہوں گے جن کے CNIC پر والدین کے نام درست درج ہوں۔
مزید پڑھیں: نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ