پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء اور والدین کا انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز (PBCC) نے پنجاب بورڈ دسویں جماعت کا رزلٹ 2026 کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میٹرک (ایس ایس سی پارٹ ٹو) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 اگست 2026، بروز جمعرات صبح 10:00 بجے بیک وقت کریں گے۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کے ناموں کا اعلان ایک دن قبل یعنی 5 اگست کو خصوصی تقاریب میں کیا جائے گا۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی تفصیلات
اس سال دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ 2026 میں منعقد ہوئے تھے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی تاریخ کو رزلٹ جاری کرنے کے پابند ہیں۔
نتائج کا اعلان کرنے والے بورڈز درج ذیل ہیں:
BISE لاہور اور BISE راولپنڈی
BISE ملتان اور BISE فیصل آباد
BISE گوجرانوالہ اور BISE سرگودھا
BISE بہاولپور اور BISE ساہیوال
BISE ڈی جی خان
میٹرک رزلٹ آن لائن چیک کرنے کے 4 آسان طریقے
رزلٹ والے دن آفیشل ویب سائٹس پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا ہے۔ طلباء پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل متبادل طریقے استعمال کر سکتے ہیں:
1۔ رول نمبر کے ذریعے
طلباء اپنے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (مثلاً BISE Multan یا BISE Lahore) پر جا کر "Results” کا سیکشن کھولیں، اپنا رول نمبر درج کریں اور رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔
2۔ نام کے ذریعے سرچ کرنا
اگر رول نمبر یاد نہ ہو تو بورڈ ویب سائٹ پر "Search by Name” کا آپشن منتخب کر کے اپنے نام اور والد کے نام کی مدد سے بھی نتیجہ دیکھا جا سکتا ہے۔
3۔ موبائل ایس ایم ایس سروس
انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلباء اپنے موبائل کے رائٹ میسج میں اپنا رول نمبر ٹائپ کریں اور اسے اپنے بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیج کر چند سیکنڈز میں رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
پنجاب کے اہم بورڈز کے ایس ایم ایس کوڈز درج ذیل ہیں:
لاہور بورڈ: 80029
ملتان بورڈ: 800293
فیصل آباد بورڈ: 800240
راولپنڈی بورڈ: 800296
گوجرانوالہ بورڈ: 800299
4۔ رزلٹ گزٹ پی ڈی ایف
رزلٹ کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد تمام بورڈز اپنی ویب سائٹ پر مکمل گزٹ اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ طلباء رزلٹ گزٹ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کر کے آف لائن بھی اپنا رزلٹ سرچ کر سکتے ہیں۔
نویں جماعت کے رزلٹ کا شیڈول
محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک کے ساتھ ساتھ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ بھی فائنل کر دی ہے۔ نویں جماعت کا سالانہ رزلٹ 2 ستمبر 2026 کو صبح 10:00 بجے جاری کیا جائے گا۔ رزلٹ کے فوری بعد فرسٹ ایئر (کلاس 11) کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔






