فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے پاکستان آنے والے استعمال شدہ اور ری فربشڈ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو میں تبدیلی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد استعمال شدہ موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے آئی فون، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس جیسے مشہور برانڈز پاکستانی صارفین کے لیے زیادہ سستے ہو گئے ہیں۔
یہ نیا حکم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صرف استعمال شدہ موبائل فونز پر ہوگا جبکہ نئے فونز اس میں شامل نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ موبائل مارکیٹ کو فروغ ملے گا۔
FBR نے استعمال شدہ موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں کم کیا؟
حکام کے مطابق پہلے والا نظام حقیقت سے زیادہ قیمتیں ظاہر کر رہا تھا جس کی وجہ سے استعمال شدہ موبائل فونز پر بھی بھاری ٹیکس لگ جاتا تھا۔ اب FBR نے موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو بین الاقوامی مارکیٹ ریٹس کے مطابق کر دی ہے تاکہ صارفین پر غیر ضروری بوجھ کم ہو۔
اگر کوئی نئی ویلیو سے مطمئن نہ ہو تو وہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 30 دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی میں نظرِ ثانی کی درخواست دے سکتا ہے۔
یہ فیصلہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو مہنگے نئے فون خریدنے کے بجائے کم قیمت میں بہتر کوالٹی کے استعمال شدہ موبائل فون لینا چاہتے ہیں۔
iPhone 15 سیریز پر استعمال شدہ موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس
نئی ویلیوایشن کے بعد خاص طور پر آئی فون 15 سیریز پر استعمال شدہ موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس کم کیا گیا ہے۔ چونکہ بیرون ملک استعمال شدہ فون کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اس لیے ٹیکس بھی اب حقیقت کے قریب قیمتوں پر لگایا جا رہا ہے۔
استعمال شدہ iPhone 15 کی اوسط قیمت تقریباً 350 ڈالر یعنی 97,800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس پر CNIC کے ذریعے ٹیکس 34,101 روپے جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے 31,640 روپے بنتا ہے اور مجموعی قیمت تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہو جاتی ہے۔
iPhone 15 Plus کی اوسط قیمت 370 ڈالر یعنی 1 لاکھ 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس پر CNIC کے ذریعے ٹیکس 46,068 روپے اور پاسپورٹ کے ذریعے 40,448 روپے وصول کیے جائیں گے، جس کے بعد مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
استعمال شدہ iPhone 15 Pro کی اوسط قیمت 400 ڈالر یعنی 1 لاکھ 11 ہزار روپے ہے۔ اس پر CNIC کے ذریعے ٹیکس 47,580 روپے اور پاسپورٹ کے ذریعے 41,960 روپے بنتا ہے اور مجموعی قیمت تقریباً 1 لاکھ 55 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔
iPhone 15 Pro Max پر CNIC کے ذریعے ٹیکس 50,604 روپے اور پاسپورٹ کے ذریعے 44,984 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد فون کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کم ٹیکس سے استعمال شدہ موبائل فون صارفین کے لیے فائدہ
استعمال شدہ موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس میں کمی سے موبائل فون خریدنا آسان ہو گیا ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ استعمال شدہ موبائل فون اس لیے پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ کم قیمت میں اچھی کوالٹی فراہم کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد بڑھے گی اور صارفین کو بھاری ٹیکس ادا کیے بغیر بہتر آپشنز ملیں گے۔






