RUDN یونیورسٹی اوپن اولمپیاڈ پاکستانی طلبہ کے لیے روس میں تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع بن چکا ہے۔ روسی یونیورسٹی آف فرینڈشپ آف پیپلز (RUDN) نے پاکستانی طلبہ کے لیے اولمپیاڈ کے آن لائن مرحلے کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔
یہ پروگرام اُن طلبہ کے لیے دستیاب ہے جو ہائی اسکول مکمل کر چکے ہوں یا یونیورسٹی کے آخری سال میں ہوں اور روس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ اس میں حصہ لینے والے طلبہ کو اسکالرشپس اور فیس میں رعایت کے ساتھ روس کی معروف یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
RUDN یونیورسٹی اولمپیاڈ کیا ہے؟
RUDN اولمپیاڈ ایک عالمی تعلیمی مقابلہ ہے جسے روسی یونیورسٹی آف فرینڈشپ آف پیپلز منعقد کرتی ہے۔ اس کا مقصد مختلف ممالک کے باصلاحیت طلبہ کو روس میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اولمپیاڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو روسی حکومت کے کوٹے کے تحت مکمل فنڈڈ تعلیم دی جاتی ہے۔ جبکہ رنرز اپ طلبہ کو ٹیوشن فیس میں نمایاں رعایت دی جاتی ہے اور اگر حکومتی نشستیں خالی ہوں تو مفت داخلہ بھی مل سکتا ہے۔
RUDN اولمپیاڈ 2026 کے لیے رجسٹریشن کیسے کریں؟
وہ پاکستانی طلبہ جو ہائی اسکول مکمل کر چکے ہوں یا یونیورسٹی کے آخری سال میں ہوں اس اولمپیاڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل آسان اور مکمل طور پر آن لائن ہے۔
درخواست دہندگان کو درج ذیل دستاویزات جمع کروانا ہوں گی:
پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ کی اسکین کاپی
تازہ تعلیمی اسناد
نمبرز شیٹ یا ٹرانسکرپٹ
آن لائن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد منتخب طلبہ کو انفرادی انٹرویوز کے لیے بلایا جائے گا۔
رجسٹریشن لنکس اور رابطہ معلومات
طلبہ تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں:
https://olymp.rudn.ru/eng/main
ڈائریکٹ رجسٹریشن لنک:
https://olymp.rudn.ru/ctartovala-registratsiya-na-onlajn-etap-otkrytoj-olimpiady-rudn-dlya-inostrannyh-grazhdan/مزید معلومات کے لیے ای میل کریں:
[email protected]






