پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ شیڈول صوبے بھر کے تمام بورڈز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے میٹرک امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تیاری کا وقت مل سکے۔
میٹرک امتحانات اور نتائج کی تاریخیں
میٹرک (جماعت نہم اور دہم) کے امتحانات اب 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے جو پہلے 3 مارچ کو ہونے تھے۔ بورڈز نے رمضان کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
میٹرک کے نتائج 6 اگست 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ نہم جماعت کے نتائج 2 ستمبر کو اعلان ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ امتحانی شیڈول
انٹرمیڈیٹ (فرسٹ اور سیکنڈ ایئر) کے سالانہ امتحانات پنجاب بھر میں 20 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔
فرسٹ ایئر (پارٹ ون) کے نتائج 22 اگست جبکہ مکمل انٹر کے نتائج 23 ستمبر 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔
سپلیمنٹری امتحانات کی تفصیل
بورڈز نے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ میٹرک کے سپلی امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر 2026 کو آئیں گے۔
انٹر کے سپلی امتحانات 3 نومبر سے ہوں گے جبکہ نتائج 12 جنوری 2027 کو جاری کیے جائیں گے۔
یہ شیڈول طلبہ کو اپنی تیاری بہتر انداز میں کرنے میں مدد دے گا۔






