پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر چاولہ گرین موٹرز نے باضابطہ طور پر ڈونگ فینگ ویگو EV لانچ کر دی ہے۔ یہ ایک جدید اور کمپیکٹ الیکٹرک SUV ہے جو شہری استعمال اور روزمرہ ڈرائیونگ کے لیے موزوں سمجھی جا رہی ہے۔
ڈونگ فینگ ویگو EV کی پاکستان میں قیمت
ڈونگ فینگ ویگو EV کو پاکستان میں دو ویریئنٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ E1 ویریئنٹ کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ E2 ویریئنٹ کی قیمت 74 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ دونوں ویریئنٹس کے لیے بکنگ کی رقم 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
گاڑی کو عوام کے لیے 16 سے 18 فروری تک پیکیجز مال میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا جبکہ بکنگ کی تصدیق کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے سے ڈیلیوریز شروع ہونے کی توقع ہے۔
ڈونگ فینگ ویگو بیٹری، رینج اور پرفارمنس
یہ الیکٹرک SUV فرنٹ وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ آتی ہے جس میں 161 ہارس پاور اور 230 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے والی الیکٹرک موٹر نصب ہے۔ اس میں 45 kWh بیٹری دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق 353 کلومیٹر تک WLTP رینج فراہم کرتی ہے۔
چارجنگ کے لیے 60 کلو واٹ DC فاسٹ چارجنگ اور 6.6 کلو واٹ AC چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔
ڈونگ فینگ ویگو اہم فیچرز اور سیفٹی
ڈونگ فینگ ویگو EV میں 17 انچ الائے ویلز، 12.8 انچ ٹچ اسکرین، 8.8 انچ ڈیجیٹل میٹر، لیول 2 ADAS، چھ ایئر بیگز اور 540 ڈگری کیمرا سسٹم شامل ہے جو اسے پاکستان کی بہترین الیکٹرک SUVs میں شامل کرتا ہے۔






