علی ترین نے ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے ذہین مگر مالی مسائل کا شکار طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کرنے کا مکمل تعاون فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکالرشپ فیس اور رہائشی اخراجات میں مدد دے گی تاکہ طلبہ بغیر مالی پریشانی کے تعلیم حاصل کر سکیں۔
مکمل فنڈڈ موقع جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ کے لیے
یہ اسکالرشپ ان طلبہ کے لیے ہے جو آکسفورڈ کے Kellogg College میں ماسٹرز کے لیے داخلہ حاصل کر چکے ہوں مگر اخراجات برداشت نہ کر سکتے ہوں۔ ترجیح ان امیدواروں کو دی جائے گی جو اپنی تعلیم کے بعد جنوبی پنجاب کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہوں
جنوبی پنجاب کے طلبہ، میرٹ، مالی ضرورت اور کمیونٹی سروس کے جذبے کی بنیاد پر منتخب کیے جائیں گے۔ اسکالرشپ کے ساتھ رہنمائی سیشنز اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی۔
ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کے لیے درخواست کیسے دیں؟
سب سے پہلے آکسفورڈ میں داخلہ حاصل کریں، اس کے بعد آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔ شارٹ لسٹ ہونے کے بعد انٹرویو لیا جائے گا۔






