انسٹاگرام دنیا کے مقبول ترین سوشل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جہاں لوگ روزانہ لاکھوں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور اسٹوریز شیئر کرتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم کوئی غلط میسج بھیج دیتے ہیں کسی غلط شخص کو، یا پھر کوئی ایسا جملہ جسے فوراً واپس لینا چاہتے ہیں۔
خوش قسمتی سے انسٹاگرام اب صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ بھیجے گئے پیغام کو “Unsend” کر سکیں یعنی میسج کو دونوں جانب سے مکمل طور پر حذف کر سکیں۔
یہاں آپ کے لیے ایک مکمل رہنمائی دی جا رہی ہے کہ انسٹاگرام پر میسج اَن سینڈ کیسے کریں اور اس عمل کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
“Unsend” کا مطلب کیا ہے؟
جب آپ کسی میسج کو Unsend کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ پیغام آپ کی اور دوسرے شخص کی چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔
یعنی وہ میسج اب کسی کو نظر نہیں آئے گا۔ تاہم یاد رکھیں اگر دوسرے شخص نے میسج پہلے ہی دیکھ لیا ہو یا اس کا اسکرین شاٹ لے لیا ہو تو پھر اسے واپس لینا ممکن نہیں۔
کمپیوٹر پر انسٹاگرام سے میسج اَن سینڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ انسٹاگرام ویب یا کمپیوٹر پر استعمال کر رہے ہیں تو یہ مراحل اپنائیں:
- بائیں جانب Messages آئیکون پر کلک کریں۔
- وہ چیٹ کھولیں جس میں وہ میسج موجود ہے جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- میسج پر ماؤس لے جائیں اور Options (تین نقطے) پر کلک کریں۔
- فہرست میں سے Unsend منتخب کریں۔
- تصدیق کے لیے دوبارہ Unsend پر کلک کریں۔
یہ عمل مکمل ہوتے ہی پیغام فوراً دونوں طرف سے حذف ہو جائے گا۔
انسٹاگرام موبائل ایپ پر میسج اَن سینڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ انسٹاگرام کی موبائل ایپ استعمال کر رہے ہیں تو درج ذیل آسان طریقہ اختیار کریں:
- انسٹاگرام ایپ کھولیں اور اوپر دائیں جانب Messenger آئیکون پر ٹیپ کریں۔
- وہ چیٹ کھولیں جس میں آپ کا بھیجا گیا پیغام ہے۔
- مطلوبہ میسج پر دبائیں اور تھوڑی دیر روکیں۔
- ظاہر ہونے والے آپشنز میں سے Unsend منتخب کریں۔
- پیغام فوراً حذف ہو جائے گا۔
Meta Quest صارفین کے لیے
اگر آپ Meta Quest (VR) کے ذریعے انسٹاگرام استعمال کر رہے ہیں تو:
- میسج پر پریس کر کے روکیں۔
- پھر Unsend پر کلک کریں۔
اہم باتیں جو یاد رکھنی چاہئیں
- پیغام غائب ہو جاتا ہے لیکن ہمیشہ نہیں:
Unsend کرنے کے بعد پیغام مٹ جاتا ہےمگر اگر دوسرا شخص پہلے ہی دیکھ چکا ہو تو آپ اسے واپس نہیں لے سکتے۔ - رپورٹس میں اَن سینڈ میسجز شامل ہو سکتے ہیں:
اگر کوئی صارف چیٹ یا گفتگو کی رپورٹ کرتا ہے تو Instagram رپورٹ کے لیے اَن سینڈ میسجز بھی محفوظ کر سکتا ہے۔ - ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں اَن سینڈ میسجز شامل نہیں:
اگر آپ اپنا Instagram ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں تو اس میں حذف شدہ یا اَن سینڈ میسجز شامل نہیں ہوتے۔






