اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز (نیکوپ) کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔
NICOPکیا ہے؟
نیکوپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک سرکاری شناختی کارڈ ہے۔ یہ آپ کی پاکستانی شہریت کو ثابت کرتا ہے اور آپ کو پاکستان میں کئی اہم حقوق اور سہولتوں سے جوڑتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے اہلِ خانہ بھی اس کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
NICOPکے اہم فوائد
- ویزا کے بغیر پاکستان آمد: غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔
- شہریت کا اعتراف: آپ کو پاکستانی شہری کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔
- جائیداد کے حقوق: پاکستان میں خرید و فروخت کی اجازت دیتا ہے۔
- بینکنگ سہولتیں: پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھلوانا اور چلانا آسان۔
- پاسپورٹ کے لیے اہل: پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- ووٹ ڈالنے کا حق: پاکستان میں انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی سہولت۔
NICOPکے لیے کہاں درخواست دیں؟
- پاکستان کے اندر: کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) پر جائیں۔
- پاکستان سے باہر: قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے میں درخواست دیں۔
- آن لائن: نادرا کی پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی درخواست دیں۔
جنوبی افریقہ میں نیکوپ فیس – ستمبر 2025
نادرا کے فیس ڈھانچے میں جنوبی افریقہ زون بی میں شامل ہے۔ تازہ ترین فیس درج ذیل ہیں:
زمرہ | فیس (پاکستانی روپے) | اندازاً فیس (امریکی ڈالر)* |
نارمل | 5,500 روپے | تقریباً 20 ڈالر |
ارجنٹ | 8,300 روپے | تقریباً 30 ڈالر |
ایگزیکٹو | 11,000 روپے | تقریباً 40 ڈالر |
* شرح مبادلہ: 1 امریکی ڈالر ≈ 278 پاکستانی روپے
جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نیکوپ صرف شناختی کارڈ نہیں بلکہ پاکستان سے قانونی اور مالی تعلقات کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ نادرا کی آن لائن ایپ اور سفارتخانوں کے ذریعے اب یہ کارڈ بنوانا یا رینیو کرانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔