نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے 2025 میں پاکستانی CNIC کو renew کرنے کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے اپنا CNIC renew کر سکتے ہیں — لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ نئی ڈیجیٹل سروس اینڈرائیڈ اور iOS دونوں فونز پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ:
CNIC renew کر سکتے ہیں
اپنی معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں
اپنا کارڈ دوبارہ پرنٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
CNIC Online Renew کرنے کا طریقہ
Pak ID App ڈاؤن لوڈ کریں
گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ) یا ایپل ایپ اسٹور (آئی فون) سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
رجسٹر اور لاگ ان کریں
اکاؤنٹ بنائیں اور لاگ ان کر کے پروسیس شروع کریں۔
اپنی درخواست شروع کریں
"Apply ID Card” پر کلک کریں اور انتخاب کریں:
Myself (اپنے CNIC کے لیے)
My Blood Relatives (خاندانی ممبرز کے لیے)
(اگر آپ کسی فیملی ممبر کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو وہ درخواست کے دوران موجود ہونا لازمی ہے۔)
اپنی تصویر لیں
پس منظر سفید رکھیں، چشمہ نہ پہنیں اور اپنا چہرہ اسکرین پر دائرے کے اندر رکھیں۔
فنگر پرنٹ ویری فکیشن
"Renew” منتخب کریں، پھر "Verify Fingerprints” پر کلک کریں۔ اپنے فون کے کیمرے کے ذریعے فنگر پرنٹ اسکین کریں۔
فارم پر دستخط کریں
سیدھے فون کی اسکرین پر سائن کریں یا اپنے دستخط کی تصویر اپلوڈ کریں۔
اپنی معلومات درج کریں
ذاتی معلومات درج کریں اور پروسیسنگ اسپیڈ منتخب کریں:
Executive – 7 دن
Urgent – 12 دن
Normal – 30 دن
فیس جمع کروائیں
NADRA سے اپروول ملنے کے بعد فیس Easypaisa، JazzCash، e-Sahulat یا ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کریں۔
اپنا CNIC وصول کریں
آپ کا CNIC آپ کے فراہم کردہ پتے پر منتخب وقت کے اندر پہنچا دیا جائے گا۔
اہم فوائد
NADRA آفس جانے کی ضرورت نہیں
وقت اور سفر کے اخراجات کی بچت
پاکستان اور بیرونِ ملک دونوں جگہ کام کرتا ہے
موبائل فون سے محفوظ اور آسان عمل
مزید پڑھیں: ای سہولت کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کریں؟