باخبر ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر 2025 میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ 18 ستمبر 2025 کو متوقع ہے جو ان کے جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کا حصہ ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ بھارت کا دورہ بھی اسی ٹرپ کے دوران کریں گے
اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند خبر ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس دورے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ "امریکی صدر کے دورے کی تصدیق دفتر خارجہ کرے گا جب یہ منصوبہ حتمی طور پر طے پا جائے گا۔”
ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ متوقع: ذرائعhttps://t.co/O3zSN68wdQ pic.twitter.com/SzOf8ecpJy
— Vision Point (@VisionPointPK) July 17, 2025
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2025 میں ہونے والی پاک-بھارت کشیدگی کے بعد یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کو ٹال دیا ہے۔
13 مئی کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے:
"ہفتے کے دن میری انتظامیہ نے ایک مکمل اور فوری جنگ بندی کرانے میں مدد کی، اور میرا ماننا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی ثابت ہوگی جو کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک خطرناک تصادم کا خاتمہ ہے۔”
انہوں نے مزید کہا ہے:
"صورتحال تیزی سے بگڑ رہی تھی اور رکنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا تھا۔ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت نے معاملے کی سنگینی کو سمجھا اور زبردست حکمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔”
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اگر ان کا دورۂ پاکستان عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اسے جنوبی ایشیا میں امن اور سفارت کاری کے ایک اور قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی امداد پر پابندی: عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی