اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

ماہین جلیل by ماہین جلیل
جولائی 14, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں
بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں اور آپ کا پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائرہونے والا ہے یا پہلے ہی ایکسپائر ہو چکا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں  اب آپ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں۔ حکومتِ پاکستان نے یہ عمل کافی آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ آپ آن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں یا قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کے ذریعے بھی ری نیو ممکن ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مکمل طریقہ، درکار دستاویزات، اور فیس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔

کون بیرون ملک سے اپنا پاسپورٹ ری نیو کروا سکتا ہے؟

آپ اگر پاکستانی شہری ہیں اور بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور آپ کے پاس شناختی کارڈ (CNIC) یا نائیکوپ (NICOP) موجود ہے تو آپ پاسپورٹ Renewal کے اہل ہیں۔ پاسپورٹ اگر ایکسپائر ہو چکا ہو یا آئندہ سات ماہ میں ہونے والا ہو، تب بھی آپ اپلائی کر سکتے ہیں  لیکن شرط یہ ہے آپ کے پاس پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔

آن لائن طریقہ کار برائے پاسپورٹ Renewal

سب سے پہلے آپ کو اس سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا:
https://onlinemrp.dgip.gov.pk

ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں پھر آن لائن فارم مکمل کریں اپنی ضروری دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کریں، اور آن لائن فیس ادا کریں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد تصدیق کا انتظار کریں۔ منظور ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ آپ کے دیے گئے غیر ملکی پتے پر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس امین الدین خان کی کیس سننے سے معزرت، بینچ ٹوٹ گیا

آن لائن Renewalکے لیے درکار دستاویزات

اس عمل کے لیے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات درکار ہوں گی: شناختی کارڈ یا نائیکوپ، پرانا پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر (سفید پس منظر کے ساتھ)، ایک فعال ای میل ایڈریس اور فون نمبر اور ادائیگی کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ۔

پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے پاسپورٹ ری نیو کروانا

اگر آپ آن لائن اپلائی نہیں کر سکتے یا سسٹم آپ کی درخواست قبول نہیں کر رہا تو آپ قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے میں جا کر فزیکل طریقے سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے اپائنٹمنٹ بک کریں اپنا CNIC/NICOP، پرانا پاسپورٹ، اور تصاویر ساتھ لے جائیں۔ وہاں موجود عملے سے فارم حاصل کریں، فیس ادا کریں (کچھ دفاتر صرف کیش قبول کرتے ہیں) اور موقع پر فنگر پرنٹس اور تصویر دیں۔ آپ کو ایک رسید دی جائے گی اور عام طور پر 2 سے 4 ہفتوں کے اندر آپ کو نیا پاسپورٹ مل جائے گا۔

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس (2025)

پانچ سالہ مدت کے لیے ایم آر پی فیس:

36 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 7,000 روپے

36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 10,000 روپے

72 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 10,700 روپے

72 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 16,000 روپے

100 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 11,500 روپے

100 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 20,500 روپے

دس سالہ مدت کے لیے ایم آر پی فیس:

36 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 9,200 روپے

36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 13,700 روپے

72 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 14,900 روپے

72 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 22,700 روپے

یہ بھی پڑھیں:  سویڈن نے پاکستان میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کر دیں

100 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 16,000 روپے

100 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 29,500 روپے

(نوٹ: تمام فیسیں سروس چارجز سمیت ہیں، مگر ٹیکس شامل نہیں

مزید پڑھیں:اگر آپ بیرون ملک اپنا پاسپورٹ کھو بیٹھیں تو کیا کریں؟

ماہین جلیل

ماہین جلیل

ماہین جلیل ایک ابھرتی ہوئی صحافی ہیں جو خواتین کے مسائل، انسانی حقوق اور سماجی تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری تجزیے ملکی و عالمی قارئین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

جولائی 14, 2025
حسیب اللہ خان کا انگلینڈ منتقلی کی خبروں پر ردعمل

حسیب اللہ خان کا انگلینڈ منتقلی کی خبروں پر ردعمل

جولائی 14, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں – 14 جولائی

پاکستان میں سونے کی قیمتیں – 14 جولائی

جولائی 14, 2025
پاکستان میں فرد، رجسٹری اور انتقال کیا ہیں اور یہ کیسے حاصل کیے جاتے ہیں؟

پاکستان میں فرد، رجسٹری اور انتقال کیا ہیں اور یہ کیسے حاصل کیے جاتے ہیں؟

جولائی 13, 2025
سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کر دیا

جولائی 12, 2025
متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

متحدہ عرب امارات: مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

جولائی 12, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟

جولائی 14, 2025
حسیب اللہ خان کا انگلینڈ منتقلی کی خبروں پر ردعمل

حسیب اللہ خان کا انگلینڈ منتقلی کی خبروں پر ردعمل

جولائی 14, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں – 14 جولائی

پاکستان میں سونے کی قیمتیں – 14 جولائی

جولائی 14, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔