اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 20, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بزرگ اور معروف اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں  ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی لاش کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ تنہا رہ رہی تھیں اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا انتقال چند روز قبل ہو چکا تھا۔ مختلف اطلاعات گردش کر رہی ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے بدبو محسوس ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق کوئی مہمان جب ان سے ملنے آیا تو دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو بلایا گیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کا عمل ان کے بیٹے کے کراچی پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے افشاں، عروسہ، فیملی 93، شام سے پہلے اور بندھن جیسے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ افشاں میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا جس میں انہوں نے ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا تھا جو قیامِ پاکستان کے دوران پیچھے رہ جاتی ہے۔

ان کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات جیسے خالد انعم اور عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عائشہ خان کی اداکاری، شائستگی اور ان کے یادگار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا  ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

یہ بھی پڑھیں :  سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئ

یہ بھی پڑھیں:  35 پاکستانی یونیورسٹیوں نے کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ 2026 میں جگہ بنا لی
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خود مختار خاتون پروگرام

خود مختار خاتون پروگرام: خواتین اب موبائل ایپ سے حاصل کریں 15 لاکھ روپے تک کا اسلامی قرضہ

جون 23, 2026
سحر پروگرام پنجاب

گھر بیٹھے ٹریننگ، ماہانہ وظیفہ اور فری لیپ ٹاپ: پنجاب SEHR پروگرام کی مکمل تفصیلات 

جون 23, 2026
پاکستان میں میوچل فنڈز

پاکستان کے 5 بہترین میوچل فنڈز: مہنگائی کے دور میں اپنی جمع پونجی پر زیادہ منافع کیسے کمائیں؟ 

جون 23, 2026
پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ

بجٹ 2026 کے بعد بڑا فیصلہ: گیٹڈ پلاٹس یا ورٹیکل اپارٹمنٹس، سرمایہ کاری کہاں کریں؟ 

جون 23, 2026
پی ٹی اے تصدیق گائیڈ

آئی فون یا اینڈرائیڈ خریدنے سے پہلے پی ٹی اے (PTA) سے تصدیق کرنے کے 5 اہم طریقے 

جون 23, 2026
پنجاب اسکول ای ٹرانسفر گائیڈ

پنجاب اسکول ای ٹرانسفر گائیڈ: آن لائن اپلائی، اہلیت اور نیا شیڈول

جون 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خود مختار خاتون پروگرام

خود مختار خاتون پروگرام: خواتین اب موبائل ایپ سے حاصل کریں 15 لاکھ روپے تک کا اسلامی قرضہ

جون 23, 2026
سحر پروگرام پنجاب

گھر بیٹھے ٹریننگ، ماہانہ وظیفہ اور فری لیپ ٹاپ: پنجاب SEHR پروگرام کی مکمل تفصیلات 

جون 23, 2026
پاکستان میں میوچل فنڈز

پاکستان کے 5 بہترین میوچل فنڈز: مہنگائی کے دور میں اپنی جمع پونجی پر زیادہ منافع کیسے کمائیں؟ 

جون 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔