Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان عالمی  جینڈر گیپ  رپورٹ 2025 میں سب سے آخری نمبر پر

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 13, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
پاکستان عالمی جینڈر گیپ رپورٹ 2025 میں سب سے آخری نمبر پر

ورلڈ اکنامک فورم (WEF) نے حال ہی میں اپنی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 جاری کی ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان 148 ممالک میں سے 148ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کا صنفی برابری اسکور صرف 56.7 فیصد رہا جو 2006 کے بعد سے سب سے کم اسکور ہے۔

رپورٹ چار شعبوں میں صنفی برابری کو جانچتی ہے:

معاشی شمولیت اور مواقع

تعلیمی قابلیت

صحت اور بقاء

سیاسی با اختیاری

عالمی جینڈر گیپ رپورٹ میں پاکستان کی کارکردگی

پاکستان کا مجموعی اسکور پچھلے سال کے 57 فیصد سے کم ہو کر 56.7 فیصد پر آ گیا ہے۔

2006 سے اب تک پاکستان نے صرف 2.3 فیصد صنفی فرق کم کیا ہے۔

معاشی شمولیت میں 1.3 فیصد کمی آئی ہے۔ ملازمتوں میں خواتین کی نمائندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی جبکہ آمدنی کا فرق اور تنخواہوں میں عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی بااختیاری میں پاکستان کا اسکور 12.2 فیصد سے گر کر 11 فیصد ہو گیا ہے۔ اگرچہ پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے مگر اس وقت کابینہ میں کوئی خاتون وزیر موجود نہیں ہے۔

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں تمام وزارتی عہدے مردوں کے پاس ہیںNان ممالک میں سعودی عرب، آذربائیجان اور ہنگری بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر میں صنفی برابری کی صورتحال:

عالمی اوسط صنفی برابری اس وقت 68.8 فیصد ہے جو پچھلے سال 68.4 فیصد تھی یعنی صرف معمولی بہتری آئی ہے۔

موجودہ رفتار سے اگر ترقی جاری رہی تو دنیا بھر میں مکمل صنفی برابری حاصل کرنے میں 123 سال لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  واڈا نے 2022 فیفا ورلڈ کپ اور اولمپکس سے روس پر پابندی عائد کردی.

آئس لینڈ مسلسل 16 سالوں سے پہلے نمبر پر ہے اور اس نے 92.6 فیصد صنفی فرق کم کر لیا ہے۔

صرف ابتدائی 10 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے کم از کم 80 فیصد صنفی فرق ختم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ری شیڈول میچز کے لیے ٹکٹ ریفنڈ کا شیڈول جاری کر دیا

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026
ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

اکتوبر 9, 2026
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

اکتوبر 10, 2026
اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.