سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ ذی الحج اسلامی سال کا آخری اور نہایت اہم مہینہ ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان حج ادا کرتے ہیں اور عید الاضحیٰ مناتے ہیں۔
شریعت کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے چاہے وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے یا دوربین کے ذریعے وہ قریبی عدالت میں جا کر اپنی گواہی درج کروائے۔
Hilal Dhul Hijjah
— تطبيق ملك الشعر وتقويم الثريا (@salehalqaied) May 20, 2025
Data according to the horizon of Mecca:
Sunset Date: 06:58 pm
Moonrise Date: 05:34 am
The date of birth of the crescent and the conjunction of the sun and moon: 06:03 am
The moon is born: Before sunset: 12Hour &54minute
The time of the sunset:07:40 pm
The moon… pic.twitter.com/MzC05jIZC3
اگر سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو ذی الحج کا آغاز بدھ 28 مئی سے ہوگا۔ اس صورت میں حج 4 جون سے 9 جون تک ادا کیا جائے گا اور عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ لیکن اگر چاند نظر نہ آیا تو ذوالقعدہ کے 30 دن پورے کیے جائیں گے اور ذی الحج جمعرات 29 مئی سے شروع ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔
عید اور حج کی حتمی تاریخوں کا اعلان ذوالقعدہ کے اختتام پر چاند دیکھنے کے سرکاری اعلان کے مطابق کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سپارکو کی پیشگوئی: عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان