آج کے جدید دور میں اسمارٹ واچ صرف گھڑی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل اسسٹنٹ بن چکی ہے۔ چاہے وہ دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرنا ہو، قدم گننا ہو یا موبائل نوٹیفیکیشنز دیکھنا سب کچھ کلائی پر ممکن ہو چکا ہے۔ لیکن اکثر صارفین کو ایک ہی سوال ہوتا ہے: اسمارٹ واچ کو موبائل فون کے ساتھ کیسے کنیکٹ کریں؟
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اینڈرائیڈ اور آئی فون (iPhone) دونوں کے ساتھ اسمارٹ واچ کو کنیکٹ کرنے کا مکمل اور آسان طریقہ بتائیں گے۔
اسمارٹ واچ کن ڈیوائسز کے ساتھ کام کرتی ہے؟
اسمارٹ واچز عام طور پر دو بڑے موبائل آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں:
Android (مثلاً Samsung، Xiaomi، Infinix، Vivo وغیرہ)
iOS (Apple iPhone)
البتہ ہر واچ کا اپنا سسٹم ہوتا ہے جیسے:
Wear OS (گوگل کی واچز)
watchOS (ایپل واچ)
Proprietary OS (Huawei, Realme etc.)
اسمارٹ واچ کو اینڈرائیڈ فون سے کنیکٹ کرنے کا طریقہ
اسمارٹ واچ اور موبائل دونوں چارج ہوں
Bluetooth فعال ہو
متعلقہ ایپ انسٹال ہو (مثلاً Wear OS, Zepp, Fitbit, Huawei Health وغیرہ)
موبائل فون میں ایپ انسٹال کریں
گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور اپنی اسمارٹ واچ کے مطابق ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
واچ کو آن کریں اور Bluetooth آن رکھیں
اسمارٹ واچ آن کریں اور Bluetooth کو فعال کریں۔
ایپ کھولیں اور Add Device یا Pair New Device پر کلک کریں
ایپ خودکار طور پر قریبی واچز تلاش کرے گی۔
اپنی واچ کا ماڈل منتخب کریں
اسمارٹ واچ کی لسٹ میں سے اپنا ماڈل منتخب کریں۔
Bluetooth پر پیئرنگ کو کنفرم کریں
ایک کوڈ موبائل اور واچ دونوں پر آئے گا اس کی تصدیق کریں۔
واچ کنیکٹ کرنے بعد Sync ہونے دیں
آپ کی واچ چند لمحوں میں آپ کے فون سے مکمل طور پر کنیکٹ ہو جائے گی۔
اسمارٹ واچ کو iPhone (iOS) سے کنیکٹ کرنے کا طریقہ
iPhone (iOS 10 یا جدید ورژن)
ایپ اسٹور سے متعلقہ ایپ انسٹال کریں
Bluetooth آن کریں
ایپ اسٹور پر جا کر اپنی واچ کی ایپ انسٹال کریں
مثلاً Apple Watch، Huawei Health یا Wear OS ایپ
ایپ کھولیں اور Bluetooth آن کریں
Pair New Watch یا Start Pairing پر کلک کریں
iPhone اسمارٹ واچ تلاش کرے گا
کوڈ ویری فائی کریں اور کنیکٹ کی اجازت دیں
سینکنگ مکمل ہونے دیں
واچ کنیکٹ کرنے بعد آپ کیا کچھ کنٹرول کر سکتے ہیں؟
کالز اور SMS نوٹیفکیشن
WhatsApp اور Facebook نوٹیفکیشن
دل کی دھڑکن، نیند اور جسمانی سرگرمیوں کی نگرانی
میوزک کنٹرول
فون تلاش کرنے کی سہولت
اسمارٹ فون کیمرہ کو ریموٹ سے کنٹرول کرنا
یہ بھی پڑھیں : Infinix نے GT 30 Pro اور Xpad GT گیمنگ ٹیبلیٹ متعارف کروا دیے