گوگل نے I/O 2025 ایونٹ میں اپنی نئی اے آئی ویڈیو بنانے والی ٹول VEO 3 کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا ٹول صارفین کو آسانی سے اعلیٰ معیار کی ویڈیوز بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے صرف ٹیکسٹ یا تصویر کے ذریعے۔ VEO 3، گوگل کی تیسری جنریشن ویڈیو کریٹر ہے جو براہ راست OpenAI کے Sora ویڈیو جنریٹر کا مقابلہ کرے گی۔
گوگل VEO 3 کی خصوصیات:
گوگل وی او 3 میں کئی جدید اور شاندار فیچرز شامل ہیں:
صارفین ٹیکسٹ یا تصویر کی مدد سے ویڈیو تیار کر سکتے ہیں۔
وائس اوور، بیک گراؤنڈ میوزک، ساؤنڈ ایفیکٹس اور دیگر آڈیو آپشنز شامل کیے جا سکتے ہیں۔
لیپ سنکنگ کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کرداروں کی بول چال قدرتی لگے۔
آڈیو اور ویژول کے درمیان اعلیٰ معیار کی ہم آہنگی فراہم کی گئی ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ نے وی او 3 کو اس انداز سے تیار کیا ہے کہ نتائج حقیقت کے قریب اور درست ہوں۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کے وائس پریزیڈنٹ ایلی کولنز کا کہنا ہے کہ ٹیم نے خاص طور پر لیپ سنک اور آڈیو-ویژول کوالٹی پر محنت کی ہے تاکہ ویڈیوز انتہائی حقیقت پسندانہ لگیں۔
گوگل VEO 3 کہاں دستیاب ہے؟
اس وقت VEO 3 صرف امریکہ میں دستیاب ہے۔
گوگل VEO 3 کی قیمت کیا ہے؟
انفرادی تخلیق کاروں کے لیے VEO 3 گوگل کے AI Ultra Plan کا حصہ ہے جس کی قیمت $249.99 فی مہینہ ہے۔
نئے صارفین کے لیے پہلے تین ماہ میں 50% رعایت دی جا رہی ہے۔
کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے لیے یہ ٹول Google Vertex AI Platform کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے لیکن اس وقت یہ صرف پرائیویٹ ایکسیس میں دستیاب ہے۔
گوگل VEO 3 کیسے استعمال کریں؟
اگر آپ VEO 3 استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ان مراحل پر عمل کریں:
سب سے پہلے AI Ultra Plan سبسکرائب کریں۔
اپنے موبائل یا ڈیوائس پر Gemini ایپ کھولیں۔
پرامپٹ بار میں موجود ویڈیو بٹن پر ٹیپ کریں۔
وہ ٹیکسٹ یا تصویر درج کریں جس پر مبنی ویڈیو آپ بنانا چاہتے ہیں۔
اب اپنی ویڈیو میں وائس اوور، میوزک، ڈائیلاگ اور دیگر ایفیکٹس شامل کریں۔
اس طرح آپ صرف چند اسٹیپس میں ایک مکمل اور پروفیشنل ویڈیو تیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: