ایزی پیسہ ایک مشہور موبائل والٹ سروس ہے جسے لاکھوں پاکستانی روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نمبر پر منتقل کرنا چاہتے ہیں یا نمبر تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بات جان لیں کہ:
ایزی پیسہ میں نمبر براہِ راست تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کو پہلے پرانا اکاؤنٹ بند کروانا ہوگا پھر نیا نمبر استعمال کرکے نیا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
پرانا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بند کروائیں
سب سے پہلے اپنے پرانے نمبر پر موجود ایزی پیسہ اکاؤنٹ کو بند کروائیں۔
اپنے پرانے نمبر سے ایزی پیسہ ہیلپ لائن پر کال کریں:
3737 (اگر Telenor استعمال کر رہے ہیں)
042-111-003-737 (اگر دوسرے نیٹ ورک پر ہیں)
کال پر نمائندے کو بتائیں کے میں اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بند کروانا چاہتا ہوں۔
وہ آپ سے شناخت کی تصدیق کے لیے کچھ سوالات کریں گے:
آپ کا پورا نام
CNIC نمبر
آخری ٹرانزیکشن
والدہ کا نام (اگر ضرورت ہو)
تصدیق مکمل ہونے کے بعد وہ اکاؤنٹ بند کرنے کی کارروائی شروع کریں گے۔
آپ کو 24 سے 48 گھنٹوں میں SMS کے ذریعے تصدیق مل جائے گی کہ اکاؤنٹ بند ہو چکا ہے۔
نئے نمبر پر نیا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنائیں
جب پرانا اکاؤنٹ بند ہو جائے تو آپ آسانی سے اپنا نیا نمبر ایزی پیسہ میں استعمال کر سکتے ہیں
نیا موبائل نمبر اپنے فون میں ڈالیں۔
ایزی پیسہ ایپ گوگل پلے یا ایپ اسٹور سے انسٹال کریں۔
ایپ کھول کر نیا اکاؤنٹ بنائیں یا Sign Up پر کلک کریں۔
اپنا نیا نمبر، CNIC اور دیگر معلومات درج کریں۔
OTP کے ذریعے تصدیق کریں۔
اب آپ کا نیا ایزی پیسہ اکاؤنٹ نئے نمبر پر بن گیا ہے۔
اگر آپ کا پرانا نمبر بند ہو چکا ہے؟
اگر آپ کے پاس پرانا نمبر موجود نہیں یا وہ بند ہو چکا ہے تب بھی آپ اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اپنی Gmail یا کسی بھی ای میل سے ایک ای میل بھیجیں:
ای میل ایڈریس: [[email protected]](mailto:[email protected])
سبجیکٹ: Request to Close Easypaisa Account
پیغام میں یہ معلومات شامل کریں:
> میرا پرانا نمبر: 03xx-xxxxxxx
> میرا شناختی کارڈ نمبر: xxxxxxxxxxxxxx
> میرے پاس یہ نمبر اب موجود نہیں ہے براہ کرم میرا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بند کر دیں تاکہ میں نئے نمبر پر نیا اکاؤنٹ بنا سکوں۔
> شکریہ
ایزی پیسہ میں نمبر تبدیل کرنے کے لیے براہ راست آپشن موجود نہیں مگر آپ آسانی سے پرانا اکاؤنٹ بند کر کے نئے نمبر پر نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ بس یہ یاد رکھیں کہ ہر CNIC پر ایک ہی اکاؤنٹ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ صحیح طریقے سے کال یا ای میل کے ذریعے درخواست دیں تو نمبر تبدیل کرنے کا عمل آسان اور محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟