پب جی موبائل نے اپنا نیا ورژن 3.8 اپڈیٹ جاری کر دیا ہے جس کی سب سے بڑی خاص بات مقبول اینیمی اٹیک آن ٹائٹن (Attack on Titan) کے ساتھ اشتراک ہے۔ یہ اپڈیٹ اب دستیاب ہے اور 6 جولائی تک چلے گا۔ اس میں دلچسپ نئے فیچرز، نقشے اور گیم موڈز شامل کیے گئے ہیں۔
اب کھلاڑی اٹگارڈ کیسل (Utgard Castle) کو ایکسپلور کر سکتے ہیں جو کہ اینیمی کے مشہور مناظر جیسا دکھائی دیتا ہے۔ گیم میں ٹائٹن سیرم (Titan Serums) بھی موجود ہیں جن کی مدد سے کھلاڑی ٹائٹن میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور اٹیک ٹائٹن سیرم جیسا خاص سیرم ہر میچ میں ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے طاقتور صلاحیتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ او ڈی ایم گیئر (ODM Gear) کے ذریعے تیز اور ہوا میں لڑنے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے۔
30 مئی کو اٹیک آن ٹائٹن کے تھیم پر مبنی خاص کپڑے، ہتھیار اور انعامات بھی جاری کیے جائیں گے۔
نیا اسٹیم پنک فرنٹیئر موڈ اب ایرانگل، لیوک اور رونڈو نقشوں پر دستیاب ہے۔ اس میں بڑے اسٹیم ٹرینز، رولر کوسٹرز، انٹرایکٹو پوائنٹس، کلاک ورک NPCs اور لوٹ پزلز شامل ہیں۔
ورلڈ آف ونڈر موڈ میں نئی تخلیقی چیزیں شامل کی گئی ہیں جیسے نئے ہتھیار، ڈائناسورز، دشمن اور ٹرین کے پروپس۔ کلاسک موڈ میں اب میڈ کٹس کے ذریعے ٹیم ممبرز کی مدد ممکن ہے گاڑیوں کا ہینڈلنگ بہتر کیا گیا ہے اور فیلڈ میں ٹائر تبدیل کرنے جیسی نئی مرمت کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری بہتریوں میں نیا ہوم ڈیزائن برانز ورک باسیئن (Bronzework Bastion)، نئے ایونٹس، بہتر گاڑیوں کے نقصان کے نظام اور ٹیم ورک پر انعامات شامل ہیں۔ میٹرو رائل موڈ میں اب ہیکنگ سرورز، نئے زونز اور دیگر فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
سائیکل 8 سیزن 24 بھی شروع ہو چکا ہے جس میں نئے انعامات اور چیلنجز شامل ہیں۔ جو کھلاڑی کراؤن ٹیئر تک پہنچیں گے وہ ہارڈکور الٹیمیٹ رائل موڈ کو سانوک میپ پر کھیل سکتے ہیں۔
اپڈیٹ حاصل کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین پب جی موبائل کی آفیشل ویب سائٹ سے APK فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا گوگل پلے اسٹور سے اپڈیٹ کریں۔ آئی فون صارفین کے لیے اپڈیٹ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور زلمی کے کوچ کا اعتراف: صائم ایوب کو کھیل کی طرف جلدی واپس لانا غلطی تھی