ایپل ستمبر 2025 میں اپنا نیا آئی فون iPhone 17 Pro Max لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس نئے ماڈل میں ڈیزائن، کیمرہ اور فیچرز میں اہم تبدیلیاں اور اپ گریڈز متوقع ہیں۔
آئی فون 17 پرو میکس متوقع لانچ کی تاریخ
ایپل ہر سال ستمبر میں اپنا لانچ ایونٹ منعقد کرتا ہے اور اس سال یہ تقریباً 11 ستمبر سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے۔
آئی فون 17 پرو میکس متوقع قیمت
عالمی تجارتی مسائل اور بڑھتی ہوئی امپورٹ ڈیوٹیز کی وجہ سے آئی فون پرو میکس کی قیمت پچھلے ماڈلز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اعلیٰ اسٹوریج ماڈلز کی قیمت 2300 امریکی ڈالر تک جا سکتی ہے۔
آئی فون پرو میکس متوقع ڈیزائن
ایپل اس بار آئی فون کو ٹائٹینیئم فریم کی جگہ ہلکا ایلومینیم اور گلاس باڈی میں لائے گا۔
کیمرہ ماڈیول کو بھی نیا ڈیزائن دیا جا سکتا ہے جو سموتھ کونرز کے ساتھ ایک مستطیل بار جیسا ہوگا۔
آئی فون 17 پرو میکس ممکنہ رنگ
اس بار بلیک، وائٹ، گرے اور گولڈ کے نئے شیڈز متعارف کروائے جا سکتے ہیں
اور ان کے نام بھی مارکیٹنگ کے لحاظ سے نئے رکھے جانے کی امید ہے۔
آئی فون 17 پرو میکس کیمرہ اپ گریڈز
iPhone 17 Pro Max میں تین 48 میگا پکسل کے کیمرے دیے جانے کا امکان ہے
جن میں ٹیلی فوٹو زوم کو بھی بہتر بنایا جائے ہے۔
فرنٹ کیمرہ بھی 24 میگا پکسل کا ہو سکتا ہےجو زیادہ کلئیر سیلفیز لے سکے گا۔
iPhone 17 Pro Max کی متوقع خصوصیات
فیچر | تفصیل |
ڈسپلے | 6.9 انچ سپر ریٹینا XDR OLED |
ریفریش ریٹ | 120Hz پروموشن |
پروسیسر | Apple A19 Pro چپ |
ریم | 12 جی بی |
ریئر کیمرے | 48MP کے تین کیمرے (بہتر ٹیلی فوٹو کے ساتھ) |
فرنٹ کیمرہ | 24MP |
چارجنگ سپورٹ | تیز رفتار چارجنگ، 35W تک |