سام سنگ نے اپنے فولڈ ایبل فونز Galaxy Z Flip 6 اور Z Fold 6 کے لیے One UI 7.0 کی (Stable) اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اپڈیٹ پہلے سے شیڈول تھی اور 10 اپریل کو Galaxy S24، S24+ اور S24 Ultra کے ساتھ ریلیز ہونا تھی۔
اس اپڈیٹ کا PDA بلڈ ورژن Galaxy Z Flip 6 کے لیے CJ اور Z Fold 6 کے لیے CK پر ختم ہو رہا ہے جبکہ اپریل 2025 کا نیا سیکیورٹی پیچ بھی اس میں شامل ہے جو سسٹم سیکیورٹی کو بہتر بناتا ہے۔
جلد ہی Galaxy S24 سیریز بھی اس اپڈیٹ کا حصہ بن جائے گی اور ممکن ہے کہ کچھ صارفین کو یہ اپڈیٹ موصول ہونا شروع بھی ہو چکی ہو۔ صارفین Settings > Software update میں جا کر تازہ ترین OTA چیک کر سکتے ہیں۔
One UI 7 میں کیا نیا ہے؟
One UI 7 اپڈیٹ کے ساتھ سام سنگ نے یوزر انٹرفیس کو بالکل نیا کر دیا ہے۔ اس میں نیا Quick Panel، Notifications، Volume بار، نئے App Icons، Smooth Animations اور بہتر UI ٹرانزیشن ایفیکٹس شامل کیے گئے ہیں۔
یہ اپڈیٹ One UI 7 کے ذریعے پرانے گلیکسی ڈیوائسز میں بھی Now Bar کو لے کر آتی ہے جو Live Notifications کے ساتھ لاک اسکرین، اسٹیٹس بار اور ہوم اسکرین کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔
اس اپڈیٹ میں AI پر مبنی Drawing Assist اور Note Assist کی صلاحیتوں کو بہتر کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اسٹاک ایڈیٹر میں AI Audio Eraser کا اضافہ کیا گیا ہے جو آپ کی ویڈیوز کو پروفیشنل ٹچ دے گا۔
صارفین پچھلے سال اکتوبر سے Android 15 کے انتظار میں تھے اور کمپنی نے تقریباً 6 ماہ تاخیر سے One UI 7 جاری کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل جلد ہی Android 16 لانچ کرنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی اے26: قیمت اور خصوصیات