مہندی خوبصورتی اور مختلف علاقوں میں روایت کی علامت سمجھی جاتی ہے خاص طور پر برصغیر، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں۔ یہ ہاتھوں اور پاؤں پر لگائی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ خود ہی اس کا رنگ ماند پڑ جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ مہندی فوراً ہٹانا چاہتے ہیں جیسے کہ ڈیزائن خراب ہو گیا ہو یا ویسے ذاتی پسند کی بنا پر
مہندی کو جلدی اور محفوظ طریقے سے ہٹانے کے چند مؤثر طریقے درج ذیل ہیں:
لیموں اور بیکنگ سوڈا سے مہندی ہٹانے کا طریقہ
لیموں میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹس ہوتے ہیں جبکہ بیکنگ سوڈا جلد سے داغ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔
اس پیسٹ کو مہندی والے حصے پر لگائیں۔
10-15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
حساس جلد والے افراد احتیاط کریں کیونکہ یہ جلد کو خشک یا خارش زدہ کر سکتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ سے مہندی اتارنے کا طریقہ
بعض ٹوتھ پیسٹ مہندی کے داغ کو مدھم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں خاص طور پر جو بلیچنگ خصوصیات رکھتے ہوں۔
تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔
نرم کپڑے یا تولیے سے رگڑ کر صاف کریں۔
ناریل یا زیتون سے مہندی اتارنے کا طریقہ
تیل مہندی کے رنگ کو جلد سے نکالنے میں مدد دیتا ہے اور نمک اسکرب کا کام کرتا ہے
زیتون یا ناریل کا تیل لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں۔
اس مکسچر کو ہاتھوں پر لگا کر 5-10 منٹ مساج کریں۔
بعد میں ٹشو یا کپڑے سے صاف کریں۔
گرم پانی سے مہندی اتارنے کا طریقہ
یہ ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہے جو داغ کو ہلکا کرتا ہے۔
ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں۔
ہاتھوں کو 10-15 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔
بعد میں اسکرب کریں یا کسی تولیے سے رگڑیں۔
ایکسفولیئٹنگ اسکرب سے مہندی اتارنے کا طریقہ
اسکرب استعمال کرنے سے مردہ جلد کے خلیے ہٹتے ہیں اور مہندی کا رنگ بھی کم ہونے لگتا ہے۔
کوئی ہلکا سا فیشل یا باڈی اسکرب لیں۔
دائرے میں حرکت دے کر ہاتھوں پر رگڑیں اور پانی سے دھو لیں۔
مہندی اتارنے کی احتیاطی تدابیر
جلد پر کوئی بھی چیز لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔
بار بار رگڑنے سے جلد خراب ہو سکتی ہے اس لیے نرمی سے اسکرب کریں۔
مہندی ہٹانے کے بعد ہاتھوں پر موئسچرائزر یا کوئی تیل لگانا نہ بھولیں۔