اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی ہڑتال

زوہیب علی خان by زوہیب علی خان
اپریل 7, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, قومی نیوز
غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی ہڑتال

7 اپریل 2025 کو دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک عالمی ہڑتال کا انعقاد کیا گیاہے۔  اس ہڑتال کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا اور غزہ میں جاری نسل کشی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ 

بنگلہ دیش میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ نے اس عالمی ہڑتال میں بھرپور حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔  ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں ریلیاں نکالیں ہیں  اور غزہ کے حق میں نعرے بلند کیے ہیں ۔ اسی طرح دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں تاجر برادری نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔  آل تاجران سندھ اتحاد کے رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اس عالمی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اظہار کیاہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

اسی طرح مختلف مدارس اور جامعات میں فلسطینیوں کےلیے خاص طور پر دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

دوسری طرف اسی دن اسرائیلی فضائی حملوں میں خان یونس کے ناصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو صحافی شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ غزہ میں جاری تشدد کی شدت کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   لاہور کے بعد پولیس کا گجرات میں پرویز الہی کے گھر  چھاپہ

عالمی سطح پر مختلف تنظیموں اور ممالک نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح مختلف انسانی حقوق کی حفاظت تنظیموں نے بھی اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی براری سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر صحافی ہیں جو ٹیکنالوجی اور کاروباری خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں پےونیر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

پاکستان میں پےونیر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

جون 6, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کا سرکاری دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی

وزیر اعظم شہباز شریف کا سرکاری دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی

جون 6, 2025
سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

جون 6, 2025
پاکستان اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر

جون 5, 2025
بھارت کی خلاف ورزی سے شملہ معاہدہ ختم، خواجہ آصف

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد شملہ معاہدہ قابلِ عمل نہیں رہا: خواجہ آصف

جون 5, 2025
نادرا شناختی کارڈ کو ٹریک کرنے کا طریقہ

نادرا شناختی کارڈ کو ٹریک کرنے کا طریقہ

جون 5, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں پےونیر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

پاکستان میں پےونیر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

جون 6, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کا سرکاری دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی

وزیر اعظم شہباز شریف کا سرکاری دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی

جون 6, 2025
سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

جون 6, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے