اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

نینٹینڈو سوئچ 2: ریلیز کی تاریخ، قیمت اور نئے گیمز کی مکمل تفصیل

عروج نیازی by عروج نیازی
اپریل 5, 2025
in اہم خبریں, لائف سٹائل نیوز
نینٹینڈو سوئچ 2

نینٹینڈو نے اپنی نئے گیم کنسول نینٹینڈو سوئچ 2 کے بارے میں شاندار انکشافات کیے ہیں۔ یہ معلومات نینٹینڈو ڈائریکٹ ایونٹ کے دوران سامنے آئیں ہیں جس نے نہ صرف گیمرز کو پرجوش کر دیا بلکہ اس نئی کنسول کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں۔ 

نینٹینڈو سوئچ 2 ریلیز کی تاریخ اور قیمت

نینٹینڈو سوئچ 2 کو 5 جون 2025 کو لانچ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں اس کی ابتدائی قیمت $450 مقرر کی گئی ہے۔ تاہم اگر آپ اسے ماریو کارٹ ورلڈ کے ڈیجیٹل ورژن کے ساتھ خریدنا چاہیں تو اس کا بنڈل $500 میں دستیاب ہوگا۔

نینٹینڈو سوئچ 2 کے نمایاں فیچرز

ڈسپلے : 7.9 انچ کی ایل سی ڈی  اسکرین جو 1080p ریزولوشن اور 120Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔

ڈارک موڈ: گیمز 4K ریزولوشن پر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انٹرنل اسٹوریج: 256GB، جبکہ نئی microSD Express کارڈز کے ساتھ اس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

نئی Joy-Con کنٹرولرز: ماؤس کنٹرول، نیا سی بٹن اور ویڈیو چیٹ کے لیے مائیکروفون و کیمرہ سپورٹ۔

گیم چیٹ: بغیر ہیڈسیٹ کے آڈیو/ویڈیو چیٹ کی سہولت جو مارچ 2026 تک مفت دستیاب ہوگی۔

نینٹینڈو سوئچ 2 لانچ ڈے پر آنے والے گیمز

نینٹینڈو نے اپنے کئی مشہور گیمز کو سوئچ 2 پر دوبارہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنہیں نینٹینڈو سوئچ 2 ایڈیشن کہا جا رہا ہے۔ ان گیمز میں بہتر گرافکس، نئے موڈز اور Joy-Con کے نئے فیچرز شامل ہوں گے۔

نینٹینڈو سوئچ 2 لانچ ڈے کے نمایاں گیمز

ماریو کارٹ ورلڈ: ایک اوپن ورلڈ ریسنگ گیم جو فری روم موڈ کے ساتھ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گوری سپراٹ کی عامر سے ملاقات کیسے ہوئی اور کیا وہ شادی کریں گے؟

Donkey Kong Bananza: پہلی بار Donkey Kong کو 3D پلیٹفارمنگ میں واپس لایا گیا ہے۔

Kirby Air Riders: کر بی کے ریسنگ ایڈونچر کا نیا ورژن۔The Legend of Zelda: Tears of the Kingdom – Switch 2 Edition: نئے فیچرز اور فون ایپ سپورٹ کے ساتھ۔

Metroid Prime 4: Beyond اور Pokemon Legends: Z-A بھی بہتر ورژنز میں شامل ہوں گے۔

 دیگر اہم  نینٹینڈو سوئچ 2 گیمز اور تھرڈ پارٹی سپورٹ

نینٹینڈو سوئچ 2 کے لیے کئی تھرڈ پارٹی اسٹوڈیوز نے بھی گیمز کا اعلان کیا ہے:

Cyberpunk 2077: Ultimate Edition

Final Fantasy 7 Remake Intergrade

Elden Ring Tarnished Edition

Project 007 by IO Interactive

The Duskbloods (FromSoftware)

نینٹینڈو سوئچ 2 میں گیم کیوب گیمز کی واپسی

نینٹینڈو سوئچ 2 کے ساتھ نینٹینڈو آن لائن پر GameCubeکے کلاسک گیمز بھی دستیاب ہوں گے:

The Legend of Zelda: The Wind Waker

SoulCalibur 2

F-Zero GX

مزید گیمز جیسے

Super Mario Sunshine, Luigi’s Mansion

اور Super Mario Strikers بعد میں شامل کیے جائیں گے۔

نینٹینڈو سوئچ 2 نہ صرف تکنیکی طور پر مضبوط ہے بلکہ یہ ایک مکمل گیمنگ ایکسپیرینس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بہتر گرافکس، نیا کمیونیکیشن سسٹم اور جدید کنٹرولرز کے ساتھ یہ کنسول نہ صرف نینٹینڈو کے فینز کے لیے بلکہ تمام گیمرز کے لیے ایک زبردست اپگریڈ ثابت ہو سکتا ہے۔

عروج نیازی

عروج نیازی

عروج نیازی ایک تعلیم اور صحت سے متعلق رپورٹر ہیں جو ماحولیاتی آگاہی، امراض، آلودگی اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

دسمبر 29, 2025
سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

دسمبر 29, 2025
براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

دسمبر 29, 2025
پاکستان میں ای پاسپورٹ: خصوصیات اور فوائد

پاکستان میں ای پاسپورٹ: خصوصیات اور فوائد

دسمبر 29, 2025
پاکستانیوں کے لیے اٹلی میں ملازمتیں: 10,500 جابز کا اعلان

پاکستانیوں کے لیے اٹلی میں ملازمتیں: 10,500 جابز کا اعلان

دسمبر 29, 2025
چیا سیڈز اور تلسی کے بیج میں فرق: صحت، غذائیت اور استعمال

چیا سیڈز اور تلسی کے بیج میں فرق: صحت، غذائیت اور استعمال

دسمبر 27, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

دسمبر 29, 2025
سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

دسمبر 29, 2025
براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

دسمبر 29, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔