وفاقی حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامر کےلیے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 1.8 ملین سے 2.5 ملین روپے تک مقرر کر دی ہے۔
جمعرات کے روز نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں میڈیکل ایجوکیشن کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئی فیس پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ پالیسی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی سفارشات پر مبنی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق نجی میڈیکل کالجز اب 1.8 ملین سے 2.5 ملین روپے سالانہ فیس وصول کر سکتے ہیں۔
کالجز فیس میں انفلیشن ریٹ سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکیں گے۔
ہر سال کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق فیس کی حد پر نظرثانی کی جائے گی۔
یہ پالیسی آغا خان یونیورسٹی سمیت تمام نجی میڈیکل اداروں پر لاگو ہوگی۔
حکومت نے یہ فیصلہ فیسوں میں بہت زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے کیا ہے کیونکہ کچھ نجی میڈیکل کالجز 3.5 ملین روپے سالانہ تک فیس وصول کر رہے تھے۔ اس اقدام کا مقصد میڈیکل ایجوکیشن کی رسائی اور منصفانہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025: رجسٹریشن، اہلیت اور مکمل تفصیلات