اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ٹام لیتھم  ہاتھ کی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 27, 2025
in اہم خبریں, کرکٹ نیوز, کھیل کی خبریں
ٹام لیتھم ہاتھ کی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ کے کپتان ٹام لیتھم  ہاتھ کی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔  لیتھم کو پریکٹس سیشن کے دوران چوٹ لگی تھی  جس کی  ایکسرے سے تصدیق ہوئی ہے اس کے باعث وہ  سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  

ان کی غیر موجودگی میں مائیکل بریسویل ٹیم کی کپتانی  کریں گے جیسے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کی تھی۔ 

مچ ہے وکٹ کیپر کے طور پر لیتھم کی جگہ سنبھالیں گے۔  

ول ینگ صرف پہلا میچ نیپئر میں کھیلیں گے اس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیم سے الگ ہو جائیں گے کیونکہ وہ دونوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ریس ماریوجو کہ ایک باصلاحیت 23 سالہ بلے باز ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 61.73 کی اوسط رکھتے ہیں انہیں  پہلی بار نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے اسکواڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کو چیلنج قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی اسے نئے کھلاڑیوں کے لیے موقع بھی قرار دیاہے۔ 

> "اس دورے میں ہمیں کئی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث اسکواڈ میں تبدیلی  کرنی  پڑی ہے۔ لیکن ریس ماریو کو پہلی بار ٹیم میں شامل کرنا اور ہنری کو واپس لانا خوش آئند ہے۔ ہنری انجری کے بعد اچھی حالت  میں واپس آئے ہیں اور اپنی مہارت اور تجربے سے ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔”

انہوں نے ٹام کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بریسویل کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیاہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں انگلینڈ کے بلے بازوں کے لیے انداز سے زیادہ رنز اہم ہیں: ناصر حسین

> "سیریز سے قبل ٹام کا باہر ہونا مایوس کن ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ لیکن مائیکل نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین قیادت کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کام کریں گے۔”

آخر میں اسٹیڈ نے ول ینگ اور ان کی اہلیہ ایلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اسکواڈ برائے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک متوقع ریلیز اور خصوصیات

iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک : متوقع ریلیز اور خصوصیات

جنوری 14, 2026
مریم نواز آٹیزم سنٹر میں نوکریوں کا اعلان

مریم نواز آٹیزم سنٹر نوکریاں : اعلیٰ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان

جنوری 14, 2026
علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ: پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

جنوری 14, 2026
Oppo A6s 5G فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

Oppo A6s 5G فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

جنوری 14, 2026
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا T20I سیریز 2026 کا مکمل شیڈول جاری

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا T20I سیریز 2026 کا مکمل شیڈول جاری

جنوری 14, 2026
پاکستان ویمن بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمن سیریز 2026 اسکواڈز کا اعلان

پاکستان ویمن بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمن سیریز 2026: اسکواڈز کا اعلان

جنوری 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک متوقع ریلیز اور خصوصیات

iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک : متوقع ریلیز اور خصوصیات

جنوری 14, 2026
مریم نواز آٹیزم سنٹر میں نوکریوں کا اعلان

مریم نواز آٹیزم سنٹر نوکریاں : اعلیٰ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان

جنوری 14, 2026
علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ: پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

جنوری 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔