سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے "سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (مالیاتی خدمات میں منسلک پیشہ ور افراد کی سرٹیفیکیشن) ریگولیشنز 2025 کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے جاری کر دیا ہے۔ ان مجوزہ قواعد کا مقصد مالیاتی خدمات سے وابستہ افراد کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک منظم سرٹیفیکیشن کا نظام قائم کیا جا سکے۔
اس مسودے میں مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد بشمول ثالث، ایجنٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے لازمی سرٹیفیکیشن کی شرط متعارف کرائی گئی ہےتاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پاس سرمایہ کاروں کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ معلومات اور مہارت موجود ہو۔
ایس ای سی پی ایک مستند ادارے کو نامزد کرے گا جو سرٹیفیکیشن کے عمل کو انجام دے گا امتحانات کا انعقاد کرے گا اور پروفیشنل ایجوکیشن پروگرامز کی نگرانی کرے گا۔
مالیاتی خدمات کا شعبہ ملکی معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس شعبے کے پیشہ ور افراد کی اعلیٰ معیار کی معلومات اخلاقیات اور مہارت کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔ تجویز کردہ سرٹیفیکیشن نظام سے سرمایہ کاروں کے تحفظ میں اضافہ ہوگا کیونکہ مالیاتی پیشہ ور افراد بہتر تربیت یافتہ ہوں گے۔
یہ نظام بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق مارکیٹ کی سالمیت کو بھی بہتر بنائے گا اور منظم سی پی ای تقاضوں کے ذریعے مسلسل سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان