اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

نماز تہجد کے فضائل اور ادائیگی کا طریقہ

حرا خلیل by حرا خلیل
مارچ 25, 2025
in اہم خبریں, تعلیم, لائف سٹائل نیوز
نماز تہجد کے فضائل اور ادائیگی کا طریقہ

تہجد بہت ہی اعلیٰ و افضل عبادت  ہے ۔ یہ صلوالیل کی ایک قسم ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ تہجد کے لیے سونا شرط ہے  چاہے ایک لمحے کی نیند ہی کیوں نہ ہو  اللہ پاک نے فرض نماز کے بعد رات کی پچھلی گھڑی میں عبادت کرنے کو افضل قرار دیا ہےکیونکہ انسانی طبیعت کے لیے  سکون کی نیند چھوڑ کر وضو کر کے نماز پڑھنا کافی مشکل عمل ہوتا ہے 

اللہ پاک نے اسی لیے اسے فرض نماز کے بعد افضل ترین قرار دیا ۔

قرآن و حدیث میں جابجا تہجد کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔

 تہجد کی فضیلت میں قرآنی آیات 

اللہ پاک قرآن مجید میں اپنے نیک بندوں کے اوصاف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے ۔

 ترجمہ: ان کی کروٹیں جدا ہوتی ہیں خواب گاہوں سے اور اپنے رب کو پکارتے ہیں ڈرتے اور امید کرتے ۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: 

 ترجمہ: اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں 

 تہجد کے بارے میں احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 

بے شک رات میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں مسلمان بندہ جب اللہ کریم سے دنیا و آخرت کی کوئی بھلائی مانگتا ہے تو اللہ کریم اسے وہ بھلائی ضرور عطا فرماتا ہے اور یہ ساعت ہر رات میں ہوتی ہے-صحیح مسلم

 میری امت کے بہترین لوگ حاملین قرآن اور رات کو جاگ کر اللہ پاک کی عبادت کونے والے ہیں ۔الترغیب والترہیب

 حضرت سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ” رمضان کے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے ۔” صحیح مسلم 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش

تہجد کی نماز ایک بہت اہم نفلی  نماز ہے ۔ جب کوئی شخص اپنی نیند اور آرام و راحت کو چھوڑ کر اللہ کے حضور کھڑا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس پر اپنی بڑی مہربانیاں فرماتا ہے اور یہ اللہ کے قرب کا باعث بنتی ہے ۔

 نمازِ تہجد پڑھنے کا طریقہ

تہجد کے لیے سونا شرط ہے ۔ رات کے کسی بھی پہر تہجد ادا کی جا سکتی ہے ۔ اس کا وقت فجر سے پہلے تک ہوتا ہے ۔

تہجد کے نوافل بارہ ہوتے ہیں اگر کوئی کم یا زیادہ بھی پڑھ لے تو تہجد ادا ہو جائے گی۔ 

نمازِ تہجد کے نوافل کو باقی نوافل ہی کی طرح ادا کیا جاتا ہے اس کی نیت کےلیے بھی زبان سے الفاظ کی ادائیگی ضروری نہیں بس دل میں یہ نیت کافی ہے کہ میں تہجد کی نماز ادا کررہاہوں اور اگر الفاظ ادا کرنا چاہیں تو اس طرح کہیں ” میں دو رکعت نماز نفل پڑھنے کی نیت کرتا/کرتی ہوں "۔

اس کے بعد اللہ اکبر کہ کر ہاتھ باندھیں اور ثناء ، سورہ الفاتحہ کے ساتھ  قرآن مجید سے کم از کم تین آیات یا تین آیات کے برابر ایک بڑی آیت کی تلاوت کریں پھر رکوع کریں پھر قومہ میں کھڑے ہوں پھر دو سجدے ادا کریں پھر دوسری رکعت میں اسی طرح سورۃ الفاتحہ کے ساتھ تین آیات قرآنی کی تلاوت اور پھر اس طرح رکوع اور سجود ادا کرنے کے بعد قعدہ میں بیٹھیں ۔ قعدہ، تشہد ، دوردابراہیمی اور دعائے ماثورہ پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں : 02 اکتوبر 2025

یہ بھی پڑھیں : عید الفطر کے دن ادا کی جانے والی سنتیں اوراعمال

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ٹک ٹوکر پیاری مریم انتقال کر گئیں – زچگی کے دوران افسوسناک موت

ٹک ٹوکر پیاری مریم انتقال کر گئیں – زچگی کے دوران افسوسناک موت

دسمبر 4, 2025
پوسٹل ایڈریس کیا ہے؟ اسے درست طریقے سے لکھنا سیکھیں

پوسٹل ایڈریس کیا ہے؟ اسے درست طریقے سے لکھنا سیکھیں

دسمبر 4, 2025
زنگ پیکجز اَن سبسکرائب کرنے کا طریقہ

زنگ پیکجز اَن سبسکرائب کرنے کا طریقہ

دسمبر 3, 2025
چیک کال فارورڈنگ: کسی بھی فون پر کال فارورڈنگ کیسے چیک کریں

چیک کال فارورڈنگ: کسی بھی فون پر کال فارورڈنگ کیسے چیک کریں

دسمبر 3, 2025
ٹوئوٹا فورچونر کی قیمتوں میں کمی: 25 لاکھ سے زائد رعایت اور بڑا اعلان

ٹوئوٹا فورچونر کی قیمتوں میں کمی: 25 لاکھ سے زائد رعایت اور بڑا اعلان

دسمبر 3, 2025
قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم اور فائنل کی تفصیلات 2025-26

قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم اور فائنل کی تفصیلات 2025-26

دسمبر 2, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ٹک ٹوکر پیاری مریم انتقال کر گئیں – زچگی کے دوران افسوسناک موت

ٹک ٹوکر پیاری مریم انتقال کر گئیں – زچگی کے دوران افسوسناک موت

دسمبر 4, 2025
پوسٹل ایڈریس کیا ہے؟ اسے درست طریقے سے لکھنا سیکھیں

پوسٹل ایڈریس کیا ہے؟ اسے درست طریقے سے لکھنا سیکھیں

دسمبر 4, 2025
زنگ پیکجز اَن سبسکرائب کرنے کا طریقہ

زنگ پیکجز اَن سبسکرائب کرنے کا طریقہ

دسمبر 3, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔