Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

عید الفطر کے دن ادا کی جانے والی سنتیں اوراعمال

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 24, 2025
in Uncategorized
عید الفطر کے دن ادا کی جانے والی سنتیں اوراعمال

رَمَضانُ الْمُبَارَک رَحمت ومغفرت اور جہنَّم سے آزادی کا مہینا ہے ،لہٰذا اِس رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے کے فوراً بعد ہمیں عید سعید کی خوشی منانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور عید الفطرکے روز خوشی کا اِظہار مستحب ہے.  عید الفطر کے روز سر انجام دیے جانے والے کچھ سنت امور درج ذیل ہیں۔ 

عید الفطر کی 5 سنتیں اوراعمال

صدقۂ فطر 

عید الفطر کے دن صدقہ فطر ادا کرنا  ہر صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے۔ 

حضرت سَیِّدُنا اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے  ہیں کہ حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں : جب تک صَدَقَۂِ فِطْر ادا نہیں کیا جاتا، بندے کا روزہ زَمین و آسمان کے درمیان مُعلَّق (یعنی لٹکا ہوا ) رہتاہے۔ 

افضل یہ ہے کہ صدقہ فطر کو عید الفطر کے دن صبح صادق کے بعد عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے ادا کردیا جائے۔

کھجور کھانا

بخاری کی رِوایت میں حضرتِ سَیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ عیدالفطر کے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ عید کےلیے تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کھَجوریں نہ تناول فرمالیتے اور وہ طاق ہوتیں ۔

اس لیے عید الفطر کے دن نمازِ عید سے پہلے کھانا سنت ہے۔ 

راستہ تبدیل کرنا 

حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیِّ رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم عید کو (نمازِ عید کیلئے )ایک راستے سے تشریف لے جاتے اور دُوسرے راستے سے واپس تشریف لاتے۔ 

اس لیے عید کے دن ایک نماز عید کےلیے  اطمینان و وقار سے ایک رستے سے جانا اور دوسرے سے واپس آنا سنت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک وزیر اعظم عمران خان رکے ہوئے سی پی ای سی منصوبوں کی بحالی کے لئے اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

 اچھے کپڑے پہننا  

عید کے دن اچھے اور عمدہ کپڑے پہننا مستحب ہے،نئے ہوں تونئے ورنہ دھلے ہوئے۔لہذا عید کے دن نئے کپڑے پہننے کی استطاعت ہے تو ثواب کے لئے نئے کپڑے پہنے جائیں وگرنہ گھر میں جو عمدہ کپڑے دھلے ہوئے ہوں ،وہی پہن لئے جائیں۔

غسل کرنا 

حضرت عبد الله بن عباس رضی الله عنھما فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم عیدین کے دن غسل فرماتے تھے۔

لحاظہ عید کے دن اہتمام کے ساتھ غسل کیا جائے کہ اس سے پاکیزگی حاصل ہوتی۔

مزید پڑھیں: عید الفطر 2025 کے خصوصی پکوان

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاک قازقستان تعلقات

پاک قازقستان تعلقات: زرعی اور تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا تاریخی فیصلہ

اگست 13, 2026
پاور سیکٹر انوویشن پروگرام

پاور سیکٹر انوویشن پروگرام: حکومت کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تاریخی منصوبہ

اگست 13, 2026
یویارک کے میئر

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات میں تاریخی شرکت

اگست 13, 2026
جنگ بندی میں توسیع

امریکہ اور ایران کا اسلام آباد معاہدہ، معطلی کی ڈیڈ لائن بڑھانے پر اتفاق

اگست 13, 2026
پاک ناروے تعلقات

پاک ناروے تعلقات کو فروغ: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹ ہائیڈ کی وزارتِ خارجہ آمد

اگست 13, 2026
اسکولوں کی تعطیلات

اسکولوں کی تعطیلات ختم: پنجاب حکومت نے اسکول دوبارہ کھلنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

اگست 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاک قازقستان تعلقات

پاک قازقستان تعلقات: زرعی اور تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا تاریخی فیصلہ

اگست 13, 2026
پاور سیکٹر انوویشن پروگرام

پاور سیکٹر انوویشن پروگرام: حکومت کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تاریخی منصوبہ

اگست 13, 2026
یویارک کے میئر

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات میں تاریخی شرکت

اگست 13, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.