عید الفطر مسلمانوں کےلیے خوشیوں اور مسرتوں کا تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ عوام کو عید کی خوشیوں میں بھر پور شرکت کا موقع فراہم کرنے کےلیے حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات 31 مارچ بروز پیر تا 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔
تاہم عید الفطر 2025 کا اعلان چاند کی رؤیت کے اعتبار سے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ 2025 بروز اتوار کو منعقد ہوگا تاکہ شوال 1446 سن ہجری کے چاند کی رؤیت کا تعین کیا جاسکے ۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ، عید کا چاند 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 30 مارچ 2025 کو نظر آنے اور عید الفطر
31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا قوی امکان ھے۔