پنجاب حکومت نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے ‘وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم 2025’ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ہونہار طلباء میں ایک لاکھ دس ہزار 13ویں جنریشن کے کور آئی 7 لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم 2025: اہلیت کے معیار
سالانہ امتحانات میں کم از کم 60% یا سمسٹر امتحانات میں 70% نمبر حاصل کرنے والے طلباء۔
پنجاب بورڈز آف میٹرکولیشن امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء۔
جنوبی پنجاب اور اقلیتی طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء بھی اس سکیم کے لیے اہل ہیں۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم:
• یونیورسٹی کے طلباء: 20,000 لیپ ٹاپس
• کالج کے طلباء: 14,000 لیپ ٹاپس
• ٹیکنیکل اور زرعی کالجز کے طلباء: 4,000 لیپ ٹاپس
• میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلباء: 2,000 لیپ ٹاپس
اس کے علاوہ، جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے 32% کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ اس علاقے کے طلباء کو بھی مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم 2025 میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
اس سکیم کے لیے طلباء کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے خود اہل طلباء کا ڈیٹا مرتب کریں گے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو بھیجیں گے، جو تصدیق کے بعد منتخب طلباء کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔
ٹائم لائن:
• رجسٹریشن: فروری 2025
• لیپ ٹاپ کی تقسیم: رمضان المبارک کے بعد، اپریل یا مئی 2025 میں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے، اور تقسیم کی تقریبات مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لیے:
مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے سرکاری ویب سائٹ cmlaptophed.punjab.gov.pk ملاحظہ کریں۔