مالٹے سردیوں کے فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہیں جو نہ صرف لذیذ ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدے مند ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، سنترے وٹامنز، معدنیات اور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مالٹے کسی بھی وقت کھائے جا سکتے ہیں، چاہے دن ہو یا رات۔ لیکن سونے سے پہلے سنترے کھانا بہت فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کےمطابق مالٹوں کو رات کے کھانے کا حصہ بنانے سے صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں کیونکہ ان میں غذائیت کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔
سنترے وٹامن C، آئرن، ڈائیٹری فائبر اور ضروری ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے لیے نہایت اہم ہیں۔ وٹامن C کی موجودگی سنترے کو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بناتی ہے، جو جسم میں موجود زہریلے مواد کو ختم کرنے میں مددگار ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ سنترے کے چھلکے ضائع نہ کیے جائیں، بلکہ انہیں چائے میں شامل کر کے اضافی صحت فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سنترے کے چھلکے میں موجود اجزاء بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔