اسلام آباد کی احتساب عدالت نے £190 ملین کیس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ بشریٰ بی بی آٹھ مسلسل سماعتوں میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر پیشی سے استثنا کی درخواست دی ہے۔ تاہم، نیب نے طبی رپورٹس کی تصدیق پر اعتراض اٹھاا جس کے بعد عدالت نے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔
بشری بی بی کیس کی تفصیلات
یہ کیس برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) سے £190 ملین کی منتقلی سے متعلق ہے، جو پاکستانی حکومت کو دیے گئے تھے۔ نیب کے مطابق، یہ رقم ایک پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ تصفیہ کے تحت استعمال کی گئی اور عمران خان کے دور حکومت میں زمین کے تبادلے کے ذریعے مبینہ طور پر بدعنوانی ہوئی۔ نیب کا الزام ہے کہ اس رقم کو غلط استعمال کرتے ہوئے القادر یونیورسٹی کے لیے اربوں روپے کی زمین حاصل کی گئی ۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر حاضری پر سخت موقف اپنایا اور وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے نیب کو جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت دی۔ عمران خان بھی کیس کی سماعت میں پیش ہوئے لیکن دفعہ 342 کے تحت بیان جمع نہ کروا سکے۔