اوپن اے آئی نے حال ہی میں اپنے اے آئی سرچ انجن کو چیٹ جی پی ٹی میں متعارف کروایا ہے جس کا مقصد صارفین کو گوگل کے مقابلے میں ایک جامع سرچ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ نیا فیچر انٹرنیٹ پر فوری اور حقیقی وقت میں معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے اور مخصوص سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کے لیے سرچ انجن کی سہولت کو استعمال میں لاتا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر ChatGPT Plus اور Team صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ جلد ہی اسے دوسرے پیکیجز اور مفت صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔
اس نئے سرچ انجن کے ذریعے، چیٹ جی پی ٹی ویب سے براہ راست تازہ ترین مواد تلاش کرکے صارف کو فراہم کرتا ہے۔ اوپن اے آئی نے مختلف نیوز اور ڈیٹا پرووائڈرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ صارفین کو اسٹاکس، موسم، کھیل، اور تازہ خبریں فراہم کی جا سکیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو معلوماتی ذرائع کے حوالے بھی دیے جاتے ہیں، جس سے معلومات کی صحت اور مستند ہونے کا یقین کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر بنیادی طور پر GPT-4o ماڈل پر مبنی ہے جسے جدید ڈیٹا جنریشن تکنیکوں کے ساتھ فائن ٹیون کیا گیا ہے۔ اس سے ChatGPT صارفین کو مارکیٹ میں دستیاب اشیاء، سفر، اور خریداری کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اوپن اے آئی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کے روزمرہ سرچ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسے مزید اپڈیٹس اور بہتریاں کی جائیں گی۔
اوپن اے آئی کے اس سرچ انجن کا مقصد گوگل جیسی بڑی کمپنیوں کو چیلنج کرنا اور ایک نیا AI سرچ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس کی مدد سے صارفین اب مخصوص سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے علاوہ مختلف موضوعات پر قابل اعتماد معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال ChatGPT ویب سائٹ اور موبائل ایپس پر دستیاب ہے اور مستقبل میں اسے وائس موڈ اور دوسرے نئے فیچرز میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔