موسمی فلو سے نجات کے لیے چند مؤثر تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں جو آپ کو فوری افاقہ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ آئیے ان احتیاطی تدابیر کے متعلق جانتے ہیں جن پر آپ آسانی سے عمل کر سکتے ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
فلو کے دوران جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور زیادہ سے زیادہ پانی، جوس اور سوپ استعمال کریں۔ یہ جسم میں نمکیات اور معدنیات کی کمی کو پورا کرتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
آرام کریں
فلو میں جسم کو آرام دینا ضروری ہے تاکہ جسم وائرس سے لڑ سکے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ آرام سے جسم کو انفیکشن سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔
بخار کو کم کریں
بخار کے علاج کے لیے درد کش دوائیں جیسے پیناڈول اور آئیبروپروفن مفید ہو سکتی ہیں۔
بھاپ لیں
بھاپ لینے سے ناک کی سوزش میں کمی آتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
اچھی غذا
وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے مالٹے اور اسٹرابیری مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔
یہ تجاویز معمولی علامات میں مفید ہیں، تاہم اگر علامات شدید ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔