پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر حکومت نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ لاہور سمیت صوبے کے چھ اہم علاقوں میں 28 اکتوبر سے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ صبح کے اوقات میں سکو کو 8:45 سے پہلے نہیں کھولا جائے گا جبکہ یہ ہابندی کم از کم 31 جنوری 2025 تک رہے گی۔
اس کے علاوہ لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے مختلف دیگر اقدامات بھی کیے ہیں جیسے کہ پانی کا چھڑکاؤ اور صنعتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ۔ مارکیٹس اور دفاتر کے اوقات میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت کم ہو اور فضائی آلودگی میں کمی ہو سکے۔
یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت عوام کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اسموگ کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، خاص طور پر لاہور جیسے شہروں میں جہاں فضائی آلودگی کی سطح عالمی درجہ بندی میں سب سے زیادہ ہے ۔
حکومت کے یہ اقدامات وقتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ طویل المدتی پالیسیز کا بھی حصہ ہیں، جن میں الیکٹرک بائیکس کی فروخت پر سبسڈی اور سائیکلنگ کو فروغ دینے جیسے منصوبے شامل ہیں۔