پنجاب حکومت نے "اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام” کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بہتری لانا اور صوبے کی تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 14,000 سرکاری اسکولوں کو پبلک-پرائیویٹ شراکت داری کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 5,800 اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پروگرام کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا کہ اس اقدام سے 40 ارب روپے کی بچت ہوگی اور 70,000 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ لاہور کے بعد دیگر اضلاع میں بھی کنڈرگارٹن اسکول قائم کیے جائیں گے۔
اس پروگرام کے تحت اسکولوں کو پانچویں جماعت سے آٹھویں جماعت تک اپ گریڈ کیا جائے گا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کو معیاری نصاب فراہم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام کوئی کاروباری منصوبہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ہی، لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔