پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2024 کا امتحانی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
یہ امتحان 22 ستمبر 2024 کو ملک بھر اور بیرون ملک میں ایک ہی دن منعقد ہوگا۔ پی ڈی ایم سی کے صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ امتحان کی تفصیلات اور نصاب جلد ہی پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی۔
پی ایم ڈی سی امتحان کا دورانیہ تین گھنٹے اور تیس منٹ ہوگا اور اس کا مقصد میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کی قابلیت کو جانچنا ہے۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد طلباء کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کا موقع ملے گا۔
ایم ڈی کیٹ کے نتائج عام طور پر امتحان کے ایک ماہ بعد آتے ہیں، اور طلباء اپنا رزلٹ پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ امتحان کا نصاب جلد ہی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا تاکہ طلباء اپنی تیاری بہتر انداز میں کر سکیں۔