پاکستان کی سیاست میں مختلف جماعتیں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ سال 2024 میں بھی یہ رجحان برقرار ہے اور کئی بڑی جماعتیں میدان میں ہیں جو ملکی سیاست میں اپنا مقام مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ سال 2024 میں پاکستان میں کون سی پانچ بڑی سیاسی جماعتیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
عمران خان کی قیادت میں یہ جماعت 2018 میں حکومت میں آئی تھی اور 2024 میں بھی ایک اہم سیاسی جماعت ہے۔ موجودہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے 39 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کا نشان بلا ہے۔ اس جماعت کے بانی عمران خان فی الحال مختلف کیسز کی وجہ سے جیل میں ہیں جبکہ پاکستانی عوام میں بڑی سطح پر ان کی حمایت موجود ہے۔ عوامی حمایت کے لحاظ سے 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)
نواز شریف کی قیادت میں یہ جماعت پاکستان کی سب سے پرانی اور اہم جماعتوں میں سے ایک ہے۔ یہ جماعت فی الوقت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ برسر اقتدار ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا تعلق بھی ن لیگ سے ہے۔ پاکستان مسلم ن نے پاکستان میں کافی پراجیکٹس پر کام کیا ہے جس وجہ سے بالخصوص پنجاب میں بڑی تعداد میں ان کے حمایتی موجود ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
1967 میں ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قائم کی گئی، پی پی پی ہمیشہ سے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت رہی ہے۔ 2024 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 52 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کا نشان تیر ہے اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اس وقت جماعت کی قیادت کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی (جے آئی)
یہ جماعت ملک کی اہم مذہبی و سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ 2024 کے انتخابات میں جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 12 نشستیں جیتیں۔ ان کا نشان ترازو ہے اور حافظ نعیم الرحمن سال 2024 میں جماعت اسلامی کے موجودہ سربراہ ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)
سال 2015 میں قائم کی گئی یہ جماعت علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمتہ اور ان کے رفقاء کی جانب سے تشکیل دی گئی۔ یہ جماعت اپنے سخت نظریات کے لیے مشہور ہے۔ 2018 میں ٹی ایل پی نے قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں جیتی تھی لیکن ان کے ووٹوں کی تعداد 2.2 ملین تھی، جو کل ووٹوں کا 4.2 فیصد تھا۔ ان کا انتخابی نشان کرین ہے۔ اس تحریک کے موجودہ امیر مولانا سعد رضوی ہیں۔
ان کے علاوہ کئی دوسری جماعتیں بھی پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جیسے پاکستان مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)اور جمیعت علمائے اسلام وغیرہ۔