اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 13, 2024
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں, بینکنگ, مالیات, معیشت کی خبریں
pakistan and imf

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق، آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے لیے قرض پروگرام فراہم کرنے پر راضی ہو گیا ہے، اور اس نئے قرض پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نئے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر 37 ماہ کے عرصے میں ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق، پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط کرنے کے اقدامات، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2024 اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت حاصل معاشی استحکام کی بنیاد پر توسیعی فنڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق، گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، اور پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان ٹیکس آمدنی بڑھائے گا، اور قرض پروگرام کے دوران جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ تین فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ ریٹیل سیکٹر میں بھی ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا جبکہ پاکستان میں زرعی شعبہ بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق، پاکستان میں ٹیکس آمدنی میں جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد اضافہ رواں مالی سال ہوگا۔ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، اور ٹیکس آمدنی بڑھانے سے سماجی شعبے کے لیے زیادہ فنڈز میسر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میں پہنچ گیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس میں منصفانہ اضافہ ہوگا، اور پاکستان میں برآمدی شعبے سے ٹیکس وصولیاں بہتر کی جائیں گی۔ ٹیکس بڑھانے سے تعلیم اور صحت عامہ کے لیے زیادہ وسائل دستیاب ہوں گے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق، پروگرام کا مقصد پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط کرنا ہے۔ پروگرام سے پاکستان میں پائیدار ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اور پاکستان کو فسکل اور مانیٹری پالیسی میں اصلاحات لانا ہوں گی۔ پاکستان کو ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامی امور بہتر کرنے ہوں گے، سرمایہ کاری کے لیے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، انسانی وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ میں مدد بڑھانا ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو باہمی دوستوں کی مدد بہت اہم ہوگی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آسٹریلیا پاکستان ایمرجنگ اسکالرز نیٹ ورک

آسٹریلیا پاکستان ایمرجنگ اسکالرز نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز

اپریل 20, 2026
ڈیزل کی قیمت میں کمی

ڈیزل کی قیمتوں میں فراڈ؟ 32 روپے کی بڑی کمی کے باوجود پیٹرول پمپس پرانے نرخ کیوں وصول کر رہے ہیں؟

اپریل 20, 2026
پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج

پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج: مری میں سیاحت کے جدید دور کا آغاز

اپریل 20, 2026
زین ملک کا پاکستانی ورثہ

زین ملک کی نصف پاکستانی شناخت: مارکیٹنگ چال یا حقیقی ورثہ؟

اپریل 20, 2026
راولپنڈی رنگ روڈ ٹھلیاں انٹرچینج

ٹھلیاں انٹرچینج کے بغیر رنگ روڈ کا افتتاح: ٹرانسپورٹرز کا ادھورے منصوبے کے خلاف احتجاج

اپریل 20, 2026
وفاقی آئینی عدالت کی معطلی

انصاف کا تعطل: اسلام آباد لاک ڈاؤن کے دوران وفاقی آئینی عدالت کی معطلی

اپریل 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آسٹریلیا پاکستان ایمرجنگ اسکالرز نیٹ ورک

آسٹریلیا پاکستان ایمرجنگ اسکالرز نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز

اپریل 20, 2026
ڈیزل کی قیمت میں کمی

ڈیزل کی قیمتوں میں فراڈ؟ 32 روپے کی بڑی کمی کے باوجود پیٹرول پمپس پرانے نرخ کیوں وصول کر رہے ہیں؟

اپریل 20, 2026
پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج

پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج: مری میں سیاحت کے جدید دور کا آغاز

اپریل 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔