Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کینیا ہائی کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کو غیر قانونی قرار دے دیا

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 10, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
کینیا ہائی کورٹ ن ارشد شریف کے قتل کو غیر قانونی قرار دے دیا

 کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے 2022 کے پولیس قتل کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور حکام کو اس میں ملوث دو پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس خبر کی ارشدشریف کی بیوہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے تصدیق کی ہے۔

ارشد شریف کو پاکستانی فوج کا شدید ناقد سمجھا جاتا تھا اور وہ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کے کٹر حامی سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے اگست 2022 میں پاکستان اس وقت چھوڑ دیا جب ان کے خلاف ایک اپوزیشن سیاست دان کے ساتھ انٹرویو پر غداری کے الزامات لگائے گئے جس نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں جونیئر افسران کو ان احکامات کی نافرمانی کرنی چاہیے جو اکثریت کی مرضی کے خلاف ہوں۔ 

ارشد شریف کے قتل کی داستان

اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ارشد شریف کو پولیس نے غلط شناخت ہونے کی وجہ سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق  جب ارشد شریف کو قتل کیا گیا تو ان کی گاڑی میں موجود ایک شخص نے کینیا کے پیرا ملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر فائرنگ کی۔ 

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے کینیا یونین آف جرنلسٹس اور کینیا کرسپانڈنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پچھلے سال کینیا کے اعلیٰ حکام کے خلاف غیر قانونی قتل تحقیقات میں ناکامی پر شکایت درج کروائی تھی۔ کل تین سماعتوں کے بعد عدالت نے 8 مئی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں گزشتہ روز  پیر کو سنایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سال 2024 میں پاکستان کے مشہور سیاسی رہنما کون سے رہے؟

ارشد شریف قتل کیس پر کینیا عدالت کا فیصلہ

ارشد شریف کی بیوہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل اوچیل ڈڈلی نے عرب نیوز کو بتایا کہ فیصلے میں، کینیا کی ہائی کورٹ نے قتل کو غیر قانونی قرار دیا اور  آزاد پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن کو زیر التواء تحقیقات مکمل کرنے، ملوث دونوں پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

 عدالت نے فیصلہ دیا کہ کینیا یونین آف جرنلسٹس اور کینیا کرسپانڈنٹ ایسوسی ایشن نے دو پولیس افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں ناکام ہو کر متاثرہ کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے ریاست کو حکم دیا کہ وہ ہرجانہ کے طور پر ارشد شریف کی فیملی کو 10 ملین کینیا شلنگ (78,000 ڈالر) ادا کرے۔ 

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے ایک سال کے اندر فیصلہ سنانے پر کینیا کی عدالت کو سراہا۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026
کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات

کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات: غیر ملکی ملازمین کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز

اگست 15, 2026
پینشن اب ایک قانونی حق ہے

پینشن اب ایک قانونی حق ہے: وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں تاریخی فیصلہ

اگست 15, 2026
اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں

اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں: اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے نام تجویز

اگست 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.