Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پٹھوں میں درد کے علاج کے لیے گھریلو ترکیبیں

بلال رشید by بلال رشید
جون 29, 2024
in صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں
پٹھوں میں درد کے علاج کے لیے گھریلو ترکیبیں

ماہرینِ غذا کے مطابق کچھ گھریلو تدابیر ایسی ہیں جن سے پٹھوں کے درد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر سردی کے موسم میں یہ تدابیر بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ ‘دی ہیلتھ’ کے مطابق ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی لازمی ہوتی ہے کیونکہ پانی کی کمی براہِ راست پٹھوں کی کمزوری کا سبب بنتی ہے اور وہ کمزور ہو جاتے ہیں۔ ماہرین گھریلو اشیاء میں ان پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں:

کیلا

کیلے میں پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے وہ پٹھوں کو لچکدار بناتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق پوٹاشیم کی کمی پٹھوں کی کمزوری، تھکاوٹ اور درد کا باعث بنتی ہے۔

سرسوں کا تیل

سرسوں کا تیل ایک قدرتی بہترین تحفہ ہے۔ اس کے استعمال سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے پٹھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے اور پٹھے فعال ہو جاتے ہیں۔ سرسوں کے چار چمچ تیل میں 10 لہسن پیس کر ڈال لیں، پھر اسے آگ پر گرم کریں یہاں تک کہ اس کا رنگ بھورا ہو جائے۔ پھر اسے دن میں کئی بار اس جگہ پر لگائیں جہاں درد ہو رہا ہو۔

روزماری

یہ جڑی بوٹی جسم میں سوزش کے خلاف کام کرتی ہے۔ اس کے ذریعے پٹھوں کو سکون ملتا ہے اور تناؤ کی کیفیت میں کمی ہوتی ہے۔ اس کا تیل بنانے کے لیے اس کے پتوں سے نکلنے والے تیل کے دو قطرے، مرچ تیل کے دو قطرے اور ناریل کے ایک چمچ تیل میں ملا دیں۔ پھر اسے درد کی جگہ پر دن میں دو یا تین بار لگائیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے سوکھے ہوئے پتوں کو پانی میں بھگو دیں، پھر جسم کے جس عضو میں درد ہو اسے 15 منٹ تک اس پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اس عمل کو روزانہ دن میں دو یا تین بار دہرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سرخ روشنی کی طرف دیکھنا نظر کو بہتر کر سکتا ہے، رپورٹ

کالی مرچ

کالی مرچ پٹھوں کے علاج کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس سے سوزش اور جلن میں کمی ہوتی ہے۔ کالی مرچ کا ایک چمچ زیتون کے تیل کے دو چمچوں میں ملا لیں، پھر جہاں درد ہو وہاں رات بھر مساج کریں۔ اسے دو یا تین دن تک جاری رکھیں، اسی طرح اس میں ناریل کا تیل بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر گھریلو علاج سے درد میں افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں، کیونکہ پٹھوں میں درد کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.